پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کا طریقہ

 

پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کا طریقہ

پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کا طریقہ

پاسپورٹ بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے اگر آپ معلومات حاصل کیے بغیر پاسپورٹ بنوانے جاتے ہیں تو یہ قدرے مشکل کام ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ پاسپورٹ کے متعلق تمام معلومات پڑھنے کے بعد پاسپورٹ آفس جاتے ہیں تو تمام مراحل باسانی مکمل ہوجائیں گے۔

پاسپورٹ بنانے کیلئے آپ کو چار مختلف مراحل سے گزرنا ہوتا ہےجو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

  1. پہلا مرحلہ: ٹوکن اور فوٹو کاؤنٹر
  2. دوسرا مرحلہ: بائیومیٹرک کاؤنٹر
  3. تیسرا مرحلہ: ڈیٹاانٹری کاؤنٹر
  4. چوتھا اور آخری مرحلہ: انٹرویو کاؤنٹر

پاسپورٹ بنانے کا طریقہ

 پاسپورٹ کے حصول  کے لیے سب سے پہلے آپ کو نیشنل بینک آف پاکستان کی منتخب کردہ برانچ میں پاسپورٹ فیس جمع کرانی ہوگی۔  آپ پاسپورٹ چالان فارم اسی بینک سے حاصل کر سکتے ہیں۔

پہلا مرحلہ: ٹوکن اور فوٹو کاؤنٹر

پاسپورٹ فیس متعلقہ بینک میں جمع کروانے کے بعد سب سے پہلا مرحلے میں آپ کو مندرجہ ذیل کوائف دکھانے ہوتے ہیں

  • نادرا کی جانب سے جاری کیا گیا اصل شناختی کارڈیا پاسپورٹ
  • بچوں کیلئے فارم ب دکھانے کی ضرورت ہے۔
  • جمع شدہ بنک فیس چالان
  • اس کاؤنٹر پر آپ کی فوٹو بنا کر ایک ٹوکن جاری کیا جائےگا۔

 

پاسپورٹ بنانے کا طریقہ

دوسرا مرحلہ: بائیومیٹرک کاؤنٹر

اس مرحلے میں آپ کی مندرجہ ذیل انگلیوں کے نشانات یعنی فنگر پرنٹس لیے جائيں گے۔

  • دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اور شہادت والی انگلی
  • بائيں ہاتھ کا انگوٹھا اور شہادت والی انگلی

پاسپورٹ بنانے کا طریقہ

 

تیسرا مرحلہ: ڈیٹاانٹری کاؤنٹر

اس مرحلے میں آپ کے تمام کوائف کا اندراج کیا جاتا ہے۔ یاد رہے اپنے تمام کوائف کا اندارج صحیح سپیلنگ کے ساتھ کروائيں اور پرنٹ شدہ ڈیٹا فارم پر اپنا نام،ولدیات، پیدائش کا ضلع وغیرہ بار بار چیک کریں  اور اس کے بعد دستخط کریں۔

پاسپورٹ بنانے کا طریقہ

 

چوتھا اور آخری مرحلہ: انٹرویو کاؤنٹر

اس مرحلے میں آپ کا انٹرویولیا جاتا ہے۔ اپنی باری آنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اپنے تمام کوائف دکھائیں۔ اور پوچھے جانے والے تمام سوالات کے صحیح جواب دیں۔

پاسپورٹ بنانے کا طریقہ

 

پاسپورٹ آفس کے اوقات کار

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ  آفسز  کے اوقات کارمندرجہ ذیل ہیں:

  • عام دن(بروز پیر تا جمعرات) صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے
  • جمعہ  کے اوقات صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں۔

نوٹ: ہفتہ اور اتوار عام تعطیلات ہوتی ہیں۔

 

پاسپورٹ فیس(ارجنٹ اورنارمل)

پاسپورٹ بنوانے کی فیس مندرجہ ذیل ہے

5 سال کیلئے پاسپورٹ بنوانے کی فیس

10 سال کیلئے پاسپورٹ بنوانے کی فیس

عام (نارمل) پاسپورٹ 4000 روپے

عام (نارمل) پاسپورٹ 5500 روپے

ارجنٹ پاسپورٹ 6000 روپے

ارجنٹ پاسپورٹ 8500 روپے

نارمل (72 صفحات) پاسپورٹ 6500 روپے

ارجنٹ (72 صفحات) پاسپورٹ 14500 روپے

ارجنٹ (72 صفحات) پاسپورٹ 10000 روپے

نارمل (72 صفحات) پاسپورٹ 9250 روپے

 

ضروری ہدایات:

پاسپورٹ کا اجراء آپ کے شناختی پر ردرج پتے اور شہر سے کیا جاتا ہے۔

سرکاری ملازمین جس شہر میں ملازمت انہیں اس شہر سے پاسپورٹ جاری کیا جاسکتا ہےبشرطیکہ ان کے پاس این او سی موجود ہو۔

گمشدہ پاسپورٹ کے لیے پولیس رپورٹ اور ڈبل فیس درکار ہوگی۔

 دوسری بار لاپتہ ہونے کی صورت میں چار بار اور تیسری بار لاپتہ ہونے کی صورت میں معاملہ ہیڈ کوارٹر بھجوایا جائے گا۔

پاسپورٹ آفس میں کیمرے اور اسلحہ لے کر آنا سختی سے منع ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی