جنت کے دروازوں کی تعداد کیاہے اور انکے نام کیا ہیں؟
جنت کے دروازوں کی تعداد کیاہے
اور انکے نام کیا ہیں؟
قرآن میں جنت کے آٹھ ابواب کا
ذکر آتاہے ۔ان تمام دروازوں کے نام اور تفسیر احادیث مبارکہ سے ملتی ہے۔
حدیث مبارک میں آتا ہے: سہل بن
سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت
کے آٹھ دروازے ہیں، ان میں ایک دروازے کا نام ریان ہے، جس سے داخل ہونے والے صرف
روزے دار ہوں گے۔
جنت کے دروازوں کے نام
جنت کےآٹھ دروازوں کے نام جوصحیح احادیث سے ثابت
ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں ۔
باب الریان
حدیث میں ذکر ہے بروز قیامت
روزہ داروں کو پکارا جائے گا کہ روزہ دار کہاں ہیں؟ وہ کھڑے ہو جائیں گے ان کے سوا
اس دروازےسے اور کوئی نہیں اندر داخل ہو
پائے گا اور جب یہ لوگ اندر چلے جائیں گے تو یہ دروازہ بند کر دیا جائے گا پھر اس
سے کوئی اندر نہ جا سکے گا۔
باب الصلاۃ
جنت کے اس دروازے سے نمازیوں کو پکارا جائے گا۔
باب الجہاد
اللہ کی راہ میں اس کے دین کی سربلندی کی
خاطرجہاد کرنے والےمجاہدین کو جنت کے اس دروازے سے پکارا جائے گا۔
باب الصدقہ
اللہ کی راہ میں صدقہ کرنے
والے سخی لوگوں کو باب الصدقہ سے پکارا جائے گا۔
باب التوبہ
ایسے لوگ جو گناہ سرزد ہونے کے
بعد بارگاہ الہی میں رجوع کرتے ہیں اور سچے دل سے توبہ کرتے ہیں وہ اس دروازے سے
جنت میں داخل ہونے کے حقدار ٹھہرائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ باقی دروازوں میں باب الایمان، باب الراضین اورباب الكاظمين الغيظ شامل ہیں۔ صحیح
مسلم میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو شخص کامل مکمل اور خوب اچھی طرح
وضو کرے پھرکہے: اَشْہَدُ اَنْ لَّا
اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں جس میں
سے چاہے چلا جائے۔