اسلامی مہینوں کے نام کیا ہیں اور حرمت والے مہینے کون سے ہیں؟

 

اسلامی مہینوں کے نام

اسلامی مہینوں کے نام کیا ہیں اور حرمت والے مہینے کون سے ہیں؟

اللہ کے نزدیک اسلامی مہینوں کی تعداد بارہ ہے جیسا کہ
ارشاد باری تعالی ہے

 اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ
اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ
وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌُ حُرُمٌ

ترجمہ: بیشک مہینوں کی گنتی اللہ (تبارک وتعالی) کے نزدیک
بارہ مہینے ہےاللہ کی کتاب میں جب سے اس نے آسمان اور زمین بنائے ان میں سے چار
حرمت والے (مہینے) ہیں۔

اسلامی مہینوں کے نام

  1. محرم الحرام
  2. صفر المظفر
  3. ربیع الاول
  4. ربیع الثانی
  5. جمادی الاول
  6. جمادی الثانی
  7. رجب المرجب
  8. شعبان المعظم
  9. رمضان المبارک
  10. شوال المکرم
  11. ذوالقعدۃ الحرام
  12. ذوالحجۃ الحرام

حرمت والے مہینوں کے نام

حرمت والے مہینے چار ہیں جیسا کہ اوپر ذکر کی گئی آیت
سے واضح ہوتا ہے

  1. رجب المرجب
  2. ذالقعدۃ الحرام
  3. ذوالحجۃ الحرام
  4. محرم الحرام

ان چار مہینوں کو حرمت والا قرار دیے جانے کے پیچھے کئی
حکمتیں پنہاں ہیں:

  • حرمت والے مہینوں میں قوموں اور قبیلوں کا باہمی جنگ و
    جدال حرام قرار دیا گیا تاکہ حج اور عمرہ کرنے والے جنگ وجدل کی وجہ سے اس عبادت
    سے محروم نہ ہوجائيں۔
  • اللہ تعالی نے ان چارمہینوں کو حرمت والا قرار دے کر
    راستے پرامن بنا دئیےاور ذہنی ونفسیاتی لحاظ سے فضا امن اور سکون والی بنادی تاکہ
    حج وعمرے کا فریضہ انجام دینے کیلئے آنے والے بغیر کسی پریشانی کے فریضہ ادا
    کرسکیں۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے