رمضان کے پہلے دوسرے اور تیسرے عشرے کی دعا
رمضان کے پہلے دوسرے اور تیسرے عشرے کی دعا
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ رواں ہے۔ اس مہینے میں دنیا
بھر کے مسلمان اللہ تبارک وتعالی کی
خوشنودی حاصل کرنے کیلئے روزہ رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ
کی عبادت کرتے ہیں۔
فرمان باری تعالی ہے کہ:
ترجمہ: اے ایمان والوں تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جیسا
کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تاکہ تم متقی اور پرہیز گار بن جاؤ۔
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:
ترجمہ: رمضان آتا ہے تو شیاطین کو بند کردیا جاتا ہے اور
دوزخ کے دروازے بھی بند کردیئے جاتے ہیں اور بہشت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی قرآن و حدیث میں رمضان المبارک کے بے شمار
فضائل اور برکتیں بیان کی گئی ہیں۔ رمضان کے
مہینے کو تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ 10 دنوں کے مجموعے کو ایک عشرہ کہا جاتا
ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ‘رحمت‘ دوسرے عشرے کو ‘مغفرت کا عشرہ’
اور تیسرے عشرے کو ‘نجات کا عشرہ’ کہا جاتا ہے ۔
رمضان کے پہلے عشرہ کی دعا
رَبِّ اغْفِرُوَارْ حَم وَ اَنْتَ
خَیْرُ الرَّا حِمِیْنَ
ترجمہ:
اے اللہ مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔
رمضان کے دوسرے عشرے کی دعا
أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّيْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّأَتُوْبُ إِلَیْهِ
ترجمہ: میں اپنے اللہ سے تمام گناہوں کی بخشش طلب کرتا ہوں
جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
رمضان کے تیسرے عشرے کی دعا
اَللّٰهُمَّ إِنَّك عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا
ترجمہ: اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو
پسند کرتا ہے پس ہمیں معاف فرما دے۔
نوٹ: رمضان المبارک کے تینوں عشروں سے متعلق مخصوص دعا کا ثبوت
کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔