عشرہ مبشرہ میں کون سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم شامل ہیں؟
عشرہ مبشرہ میں کون سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم شامل ہیں؟
ایسے دس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جن کو حضرت محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی جانب سے دنیا میں ہی جنت کی بشارت دے دی گئی، ان دس عشرہ مبشرہ صحابہ کرام کے
نام یہ ہیں۔
عشرہ مبشرہ کے نام – Ashra Mubashra names
- حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
- حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
- حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
- حضرت علی رضی اللہ عنہ
- حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ
- حضرت زبیر رضی اللہ عنہ
- حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ
- حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ
- حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ
- حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ
عشرہ مبشرہ سے کیا مراد ہے؟
عشرہ مبشرہ کا مطلب ہے جنت کی بشارت پانے والے دس
صحابہ۔”عشرہ مبشرہ” عربی زبان کا لفظ ہے، جس سے مراد وہ دس صحابہ کرام رضی
اللہ عنہم ہیں جن سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم راضی تھے اور ان کو دنیا میں جنت
کی بشارت دی تھی۔
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اَبُو بَکَر فِی الْجَنَّۃ، وَ عُمَر فِی الْجَنَّۃ، وَعُثْمَان
فِی الْجَنَّۃ، وَ عَلِی فِی الْجَنَّۃ، وَ طَلحَۃ فِی الجَنَّۃ، وَ الزُّبَیر فِی
الجَنَّۃ، وَ عبدالرَّحمنُ بنُ عَوفٍ فِی الجَنَّۃ، وَ سَعْدُ بْنُ أَبي وَقَّاص فِی
الجَنَّۃ، وَ سَعِیدُ بْنُ زَیدٍ فِی الجَنَّۃ، وَ اَبُو عُبَیدَہ بن الجَرَّاح فِی
الجَنَّۃ۔
ترجمہ: ابو بکر(صدیق) جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، عثمان جنت میں ہیں، علی جنت
میں ہیں، طلحہ جنت میں ہیں، زبیر
جنت میں ہیں، عبدالرحمٰن بن عوف جنت میں ہیں، سعد بن ابی وقاص جنت میں ہیں،
سعید بن زید جنت میں ہیں، اور
ابو عبیدہ بن الجراح جنت میں ہیں۔ رضوان اللہ علیہم اجمعین
عشرہ مبشرہ pdf
اگر آپ عشرہ مبشرہ کتاب ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی دیئے گئے لنک سے ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہے۔