کشمش کے فوائد – Benefits of Raisins
کشمش کے فوائد – Benefits
of Raisins
انگور جب خشک ہوجاتے ہیں تو کشمش بن جاتے ہیں۔ کشمش کو خشک
میوہ بھی تصور کیا جاتا ہے اس میں بہت سے غذائی اجزاء شامل ہیں جو اس کی افادیت کو
بڑھاتے ہیں۔ کشمش کے بے شمار
فائدے ہیں جن کا آج ہم ذکر کریں گے۔
نظام ہاضمہ کیلئے مفید
روزانہ کشمش کھانے سے آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے،
کشمش میں موجود فائبر آپ کے ہاضمے کو ناصرف بہتر کرتے ہیں بلکہ اِس کے ساتھ ہی زہریلے
اور فاسد مادوں کو آپ کے نظام ہاضمہ میں آنے سے روکتے ہیں۔
جلد کی خوبصورتی کیلئے مفید
کشمش میں وٹامن سی، سیلینیم اور زنک موجود ہوتے ہیں جو جلدکی خوبصورتی کے لیے بہت ضروری ہیں، کشمش میں موجود اینٹی آکسائڈینٹ جلد کو جوان اور
صحت مند رکھتے ہیں۔ کشمش فولاد سے بھرپور ہونے
کی وجہ سےمعدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی
موجود ہوتا ہے جو ہماری جلد کو تیز دھوپ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
دانتوں کی مضبوطی
کیلئے مفید
کشمش کے استعمال سے دانت مضبوط ہوتے ہیں، یہ دانتوں کو کیڑالگنے سے بھی محفوظ رکھتی ہے، دانتوں کی سفیدی برقرار رہتی ہے اور دانت چمکدار ہوجاتے
ہیں۔
کشمش کھانے سے انسانی جسم
میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمش کے استعمال سے انسان
کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات دور رہنے میں مدد ملتی ہے اس کے استعمال
سے جلد میں لچک برقرار رہتی ہے اور یوں یہ جھریاں اور جھائیاں نہیں آنے دیتی۔
دودھ اور کشمش کے فوائد
جسم کا چست و توانا ہونا ہماری صحت اور بہتر زندگی کے لئے
بہت ضروری ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں ایک ایسا آسان نسخہ جو آپ کی دن بھر کی تھکاوٹ کو
دور کرنے اور جسمانی کمزوری دور کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔
ایک گلاس دودھ کو گرم کریں اور اس میں چار کشمش اور چار
اخروٹ کو اچھی طرح پکا لیں۔ پھر ایک چمچ مصری پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ آپ
کا نسخہ تیار ہے اب اس دودھ کو روزانہ نہار منہ پی لیں۔
نوٹ: شوگر والے حضرات مصری کو ڈالے بغیر ایسے بھی پی سکتے
ہیں۔
کشمش اور مردانہ طاقت
مرادنہ طاقت میں اضافے کے لیے کشمش کا استعمال انتہائی فائدہ
مند سمجھا جاتا ہے۔ یہ خشک میوہ مردانہ کمزوری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سرعت انزال جیسے
مسائل کو ختم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کشمش خواتین کے جنسی
مسائل کو ختم کرنے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
کشمش کی اقسام
رنگ اور ذائقے کے لحاظ سے کشمش کی 4 اقسام ہوتی ہیں۔ سرخ،
سبز، سفید اور سیاہ رنگ۔ ان سب کا ذائقہ الگ الگ ہوتا ہے۔ سبز قسم کی کشمش سب سے بہترین
سمجھی جاتی ہے۔