آم کھانے کے طبّی فوائدکیا ہیں؟
آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا
جاتاہے۔یہ ایک ایسا پھل ہے جسے ہرکوئی چھوٹا ہو یا بڑا بہت پسند کرتاہے۔ آم کے
موسم کا سب کو انتظار رہتاہے، اور موسم کے آتے ہی آموں کے تحفے اور تحائف کا سلسلہ
شروع ہوجاتا ہے۔ آم ذائقے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔ طبّی
تحقیق کے مطابق روز ایک آم کھانے سے آپ پیٹ سمیت مختلف بیماریوں سے محفوظ اور
صحت مند رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی آم کے بے شمار طبّی فوائد ہیں جن کو جان کر آپ
اس پھل کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے نہیں رکیں گے۔
جانئے پھلوں کے بادشاہ آم کا نام انور رٹول کیسے پڑا؟
آم کے فوائد
کینسر کا علاج
آموں میں اینٹی کینسر کیمیکل
جیسے کہ کوئرسیٹن، آئیسوکوئر سیٹرن، اسٹرلگن، فیسٹن، گالک ایسڈ اور میتھائل گلٹ وغیرہ
پائے جاتے ہیں جو چھاتی کے کینسر سمیت ہر طرح کے کینسر کو کو روکنے میں مددگار
ثابت ہوتے ہیں۔ طبّی تحقیق کے مطابق آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ آنتوں اور خون
کے کینسر کے خطرے میں کمی لاتا ہے اس کے علاوہ یہ گلے کے غدود کے کینسر کے خلاف بھی
مؤثر کردار ادا کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق آم کولون یا بڑی آنت کے سرطان کے
خلاف ایک اہم ہتھیار ہے۔
حمل میں مفید پھل
عام طور پر حاملہ عورتیں حمل
کے دوران اس شش پنج میں ہوتی ہیں کہ کون سا پھل استعمال کیاجائے تو ایسی عورتوں کو
چاہئے کہ دوسرے پھلوں کے ساتھ آم کو بھی اپنی خوراک میں شامل کریں۔ آم حاملہ
عورتوں کی صحت کے لیے بے انتہا مفید ہے، اطبّاءیعنی ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو وٹامنز
اور آئرن کے لیے گولیاں دیتے ہیں جبکہ آم کو بطور بہترین سپلیمنٹس بھی لیا جا
سکتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی
وٹامن اور کیلشیم کی کمی ہماری ہڈیوں کو کمزور کرتی ہے جس کی وجہ سے فریکچر کا
خدشہ پیدا ہوتا ہے، وٹامن k
پھلوں اور سبزیوں میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اور آم میں بھی وٹامن k موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط
کرتا ہے اور کیلشیم کو جذب کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔
بینائی کی حفاظت
آم نظر کی کمزوری کا بہترین علاج ہے۔آم میں اینٹی آکسیڈینٹ ذیاکسنتھن پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے دھندلے پن
کو ختم کرکے نظر کی کارکردگی کوبہتر کرتا ہے، اس کے علاوہ آنکھوں کے نیچے حلقے اور جلد کے
داغ دھبوں کا بھی خاتمہ کرنے میں مدد کرتا
ہے۔
چہرے کی خوبصورتی
آم چہرے کی خوبصورتی کے لیے بھی
انتہائی مفید ہے۔ اس کا گودا جلد پر لگانے
سے نا صرف مختلف اقسام کے جلدی مسائل ختم
ہو جاتے ہیں بلکہ رنگ بھی صاف اور نکھرا ہو جاتا ہے۔
نظام ہاضمہ کی بہتری
آم نظام انہظام کیلئے بھی بہت
مفید ہے یہ ہمیں فائبر کے ساتھ ہائیڈروجن بھی فراہم کرتا ہے، یہ پانی کی کمی کو
دور کرتا ہے اور قبض کی شکایت کو بھی ختم کرتا ہے جس سے نظام ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔
یادداشت کو بڑھاتا ہے
آم دماغی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت
ہوتا ہے، اس میں بہت زیادہ مقدار میں ایسے وٹامنز موجودہوتے ہیں جو دماغ کی بہترین نشونما کرتے ہیں، آم گلوٹامائن سے بھرپور ہوتے ہیں جو یاد داشت
کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔
دل کے امراض سے بچاؤ
آم میں موجود پوٹاشیم دل کے مختلف امراض سے
بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے، طبّی ماہرین کہتے ہیں کہ دل کے امراض سے بچاؤ کے
لیے ضروری ہے کہ سوڈیم اور پوٹاشیم کو اپنی غذا میں شامل کرکے اس کی مقدار کو
متوازن رکھیں۔
جلد ، بالوں او رناخنوں کی خوبصورتی
جلد اور بالوں، ناخنوں کو
خوبصورت کرتا ہے آم بالوں کے لیے بھی مفید ہے کیوں کہ اس میں وٹامن اے پایا جاتا
ہے جو بالوں کی نشوونما اور جسم کے پٹھوں کی کمزوری میں مفید ہے، یہ چہرے کی جلد، ناخنوں کی صحت کے لیے
فائدہ مند اور بالوں کو خوبصورت اور دلکش بناتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھاتاہے
آم ہمارے جسم کے امیون سسٹسم یعنی
قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ۔ اس کا استعمال جسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے،
آم میں بیٹا کیروٹین کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو کہ انسانی امیون سسٹم کو
مضبوط اور تندرست رکھتی ہے۔
خون کی کمی دور کرتاہے
آم خون بڑھانے والی غذاؤں میں سے ایک پھل ہے۔اس
میں آئرن بڑی مقدار میں پایاجاتا ہے جو کہ انیمیا یعنی کے خون کی کمی کی شکایت میں
مبتلا مریضوں کے لیے زبردست علاج ہے، روزانہ ایک آم کا استعمال جسم میں خون کے
سرخ خلیوں کی مقدار بڑھاتا ہے اور انیمیا کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا
ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں