Top ads

ایمازون سے پیسے کمانا کیسے ممکن ہے؟

 

ایمازون سے پیسے کمانا کیسے ممکن ہے؟

ایمازون سے پیسے کمانا کیسے ممکن ہے؟

ایمازون ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے لوگ لاکھوں روپے ماہانہ کما کر اپنا طرز زندگی بدل رہے ہیں ۔

ایمازون دراصل ایک انلائن اشیاء فروخت کرنے کی ایک مارکیٹ ہے جو کہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ حال ہی میں ایمازون نے پاکستان کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کرلیاہے اور یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اب پاکستان سے براہ راست اکاؤنٹ بنا کر اپنی اشیاءایمازون پربیچی جا سکتی ہیں جس کا ٹیکس حکومت پاکستان کو آئے گا جبکہ اس سے قبل برطانیہ یا امریکا سے اکاؤنٹ بنا کرپاکستان سے چلائے جاتے تھے جن سے آپ اپنی اشیاء فروخت تو کرسکتے تھے  لیکن ان کا ٹیکس انہیں ممالک کو جاتا تھا ، ایمازون کا پاکستان کو اپنی لسٹ میں شامل کرنا پاکستان کیلئے بہت بڑی کامیابی ہے ۔

ایک تحقیق کے مطابق پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ 25بلین ڈالرز کی ہیں جبکہ چین صرف ایمازون کے ذریعے 70بلین ڈالرز کی ایکسپورٹ کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں بلاگنگ سے پیسے کیسے کمائیں؟

ایمازون سے پیسے کمانے کا طریقہ

ایمازون سے پیسے کمانے کے کئی طریقے ہیں

ایمازون ایف بی اے (FBA)

ایمازون ایف بی اے کا مطلب ہے Fulfil by Amazon یعنی ایمازون پر کسی چیز کو فروخت کرنے والا شخص اولاً اس چیز کو مینوفیکچرر سے خریدتا ہے اور اسے ایمازون کے گودام میں پہنچانے کا کہتا ہے۔ یہ چیز ایمازون کے گودام میں اس شخص کی ملکیت کے طور پر محفوظ ہوتی ہے۔ جب کوئی خریدار ایمازون پر اس چیز کو خریدتا ہے تو  ایمازون اس چیز کو پیک کر کے خریدار کو بھیج دیتی ہے۔  اس کام کو شروع کرنے کیلئے آپ کو سرمایہ چاہئے۔


ایمازون ڈراپ شپنگ

ایمازون ڈراپ شپنگ سے بھی اچھی خاصی کمائی کی جاسکتی ہے۔ڈراپ شپنگ یہ ہے کہ ایمازون ویب سائٹ پر اسٹور بنایا جائےاور جو اشیاء آپ بیچنا چاہتے ہیں وہ اگر چہ آپ کے پاس نہیں ہیں، لیکن وہ کہیں سے خرید کرایمازون  کو ارسال کردی جاتی ہیں، اور اپنے دام لگا کر اس کو آگے بیچا جاتا ہے۔

 

ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ

ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ پر ہم ایک مفصل مضمون شائع کرچکے ہیں  سادہ سے الفاظ میں آپ یہ سمجھیں کہ ورچوئل اسسٹنٹ سیلر کا اسٹور مینج کرتا ہے۔ اس کی پروڈکٹ اور آنے والے آرڈر کو پراسیس کرتا ہے۔ پروڈکٹ کے اسٹاک کا حساب کتاب رکھتا ہے۔

اس سے بھی آپ ماہانہ اچھی خاصی کمائی کرسکتے ہیں اگر آپ ایک سٹور مینج کرتے ہیں تو آسانی سے ماہانہ تین سے چار سو ڈالر کما سکتےہیں۔

ایمازون پر کام کرنے کے لئےآپ کو کسی خاص تعلیمی قابلیت کی ضرورت نہیں،تھوڑی بہت انگلش آنا ضروری ہے اور کمپیوٹر جاننا لازمی ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Before post ads

After post ads