|

امرود کے بے شمار طبّی فوائد – ابراہیم شاہ

 

امرود کے بے شمار طبّی فوائد – ابراہیم شاہ

امرود غذائی اجزا سے بھرپور پھل ہے جس میں وٹامن اے، بی،
سی اور ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ اس میں فائبر، 

پوٹاشیم، فاسورس، میگنیشم،
سوڈیم اور زنک بھی موجود ہوتا ہے۔

امرود  کے بے
شمار حیرت انگیز ایسے فائدے ہیں جن سے بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔

امرود قدرت کی طرف سے عطا کیا گیا ایک ایسا پھل ہے جس میں
 اینٹاسپاسموڈک ، سیڈیٹیوٹک ، اینٹی کینسر
، ہاضم ، اینٹی 

ہائپرگلیسیم ، اینٹی بائیوٹک اور اینٹی سوزش کی خصوصیات موجود ہیں۔
امرودذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے ، نظام انہضام کی خرابی جیسے اسہال ، تیزابیت ،
قبض اور پیٹ کے درد سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتاہے۔

جانئے جنسی طاقت کو بڑھانے والی سبزیاں

امرود کھانے سے وزن میں کمی آتی ہے، یہ آنکھوں کی بینائی کو
بہتر کرتا ہے۔امرود نہ صرف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے بلکہ نظام انہضام کو بھی
بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس پھل میں وزن کم کرنے، جلد کو خوبصورت بنانے سمیت دیگرکئی
بیماریوں کابھی بہترین علاج ہے۔

امرود کے فائدے

·       مسلز اور اعصاب کو پرسکون اور ذہنی تناؤمیں
کمی لاتاہے اور جسمانی توانائی بڑھاتا اور بالوں کی بہترنشوونما  کرتاہے۔

·       خونی اور بادی بواسیرکے علاج میں مفید ہے ۔

·       قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے ۔

·       روز ایک امرود استعمال کرنے   سے آپ
آنتوں کی بیماریوں سے بھی دور رہیں گے اور ساتھ ہی آپ کا نظام انہظام بھی بہتر
ہوگا۔

·       اگر آپ اپنی آنکھوں کی بینائی کو بہتر
کرنا چاہتے ہیں تو آپ روزانہ ایک امرود ضرورکھائیں کیونکہ اِس میں وٹامن اے موجود
ہوتا ہے جو آنکھوں کی بینائی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

·       گرمی یا خشکی کی وجہ سے ہونے والی پیشاب کی
بیماریوں میں کھانا کھانے کے بعد امرود کھانا کافی فائدہ مند ہے۔

·       اس میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں کم شوگر
پائی جاتی ہےلہذا اسے شوگر کے مریض بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

·       امرود میں پایا جانے والا فولک ایسڈ حاملہ
خواتین کے لئے مفید ہوتا ہے۔

·       امرود کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے، اس میں
موجود اینٹی ایکسیڈینٹ جسم میں موجود اُن آزاد ریڈیکلز سے لڑتے ہیں جو کینسرجیسے
موذی مرض کو جنم دینے کا سبب بنتے ہیں۔

·       ایک طبّی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک امرودکھانے
سے بلڈ پریشر میں اضافے کو قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

·       امرود کا استعمال کھانسی اور نزلہ سے بھی
نجات دلاتاہے۔


امرود کے پتوں کے فائدے


امرود کے پتوں کے فائدے

·       دانت اور گلے کے درد، مسوڑوں کی سوجن میں
امرود کے پتوں کو پیس کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور دانتوں پر لگائیں بہت جلد فائدہ
ہوگا۔

·      
 پتوں کے جوس کا استعمال مسوڑوں کی سوجن کو ختم کرتاہے۔

·       منہ میں چھالے ہونے کی صورت میں اگر امرود
کے پتوں کو چبا لیا جائے تو چھالے ختم  ہو
جاتے ہیں۔

·       امرود کے پتے پیٹ کے درد، ڈائیریا میں بھی
فائدہ مند ہیں۔

·       امرود کے پتوں کو پانی میں اُبال کر ٹھنڈا
کرکے پی لیں، اس سے پیٹ کے درد میں کافی افاقہ ہوگا نیز پیٹ کے کیڑوں سے بھی نجات
ملتی ہے۔

 شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں

ادرک کے طبّی فوائد

انار کے طبّی فوائد

لہسن کے طبّی فوائد

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے