صحت کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ
صحت کارڈز کا اجراءحکومت کا ایک بہترین اقدام ہے، اس سے اور اس جیسے عوام دوست
منصوبوں سے ہمیں ضرور فائد ہ اٹھانا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان کے مطابق مارچ تک 3
کروڑ خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
صحت کارڈ کی درخواست دینے کا طریقہ
صحت کارڈ کی سہولت حاصل کرنے کیلئے
آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل سے 8500 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر میسج کر کے
صحت کارڈ کیلئے اپنی اہلیت جانیے۔
اگر آپ اس پروگرام کیلئے اہل
ہوئے تو آپ اپنے ضلع کے صحت سہولت کارڈ کے تقسیم کردہ مرکز سے اپنا کارڈ لینے کے
قابل ہوں گے۔ اور آپ کو نیچے دی گئی تصویر کی طرز کا ایک میسج موصول ہوگا جس میں آپ کی چند معلومات
ہوں درج ہوں گی۔
اس کے علاوہ آپ صحت کارڈ کیلئے
اپنی اہلیت اس ویب سائیٹ سے آنلائن بھی چیک کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائیٹ کا صفحہ کچھ
اس طرح سے نظر آئے گا۔
کون لوگ صحت کارڈ کے اہل ہیں؟
·
اس وقت پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا
میں ضم شدہ قبائلی علاقہ جات اور ضلع تھر پارکر (سندھ) میں رہنے والے تمام خاندان جن
کی روزانہ آمدن 300 روپے یا 2 ڈالر سے کم ہے اس پروگرام میں شامل ہیں، یعنی سطح
غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
·
اس کے علاوہ پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر،
اور اسلام آباد میں رہائش پذیر ایسے افرا د جو معذور ہیں وہ اس سہولت کیلئے اہل
ہیں۔
·
پورے پاکستان میں رہائش پذیر ٹرانس جینڈرز جو کہ نادرا میں
رجسٹرڈ ہیں اور اسپیشل قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں یہ صحت کارڈ لینے کے اہل ہیں۔
نہیں،
صحت کارڈ صرف اندرونی علاج کے لیے ہے۔ کارڈ استعمال نہ کرنے کی صورت میں کوئی رقم
ادا نہیں کی جائے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں