کرپٹو کرنسی کیا ہے؟ ابراہیم شاہ
کرپٹو کرنسی کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی ایک
ڈیجیٹل کرنسی کا نام ہے۔ جس کوآپ ڈیجیٹل دنیا میں استعمال کرسکتے ہیں۔ جیسے ڈیجیٹل
پلیٹ فارمز پر آپ اپنے اکاؤنٹ بناکر اپنی شخصیت کو لوگوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں
بلکل ایسے ہی ڈیجیٹل دنیا میں پیسے کرپٹوکرنسی کے طور پر سامنے آئے۔کرپٹو کرنسی ایک
اندیکھی کرنسی ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں قابل عمل ہوتی ہے۔ کرپٹو کرنسی کو3 جنوری 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
ورچوئل اسسٹنٹ کیا ہے؟ ایمازون سے پیسے کیسے کمائیں؟
ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے؟
ڈیجیٹل کرنسی دراصل ایک ادائیگی کرنے کا طریقہ ہے جو
صرف الیکٹرانک شکل میں موجود ہے ۔ کمپیوٹر
، اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے اداروں یا صارفین کے درمیان ڈیجیٹل
کرنسی منتقل کی جاسکتی ہے۔ سامان اور خدمات کی خریداری کے لئے ڈیجیٹل کرنسیوں کا
استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
کریپٹوکرنسی کو بنانے کی وجہ کیا ہے؟
نوے کی دہائی میں جتنے بھی ہمارے اکانومسٹ تھے انکی سب
سے بڑی پریشانی یہ تھی کہ کیسے ہم ملکوں کے درمیان ہونے والی بین الاقوامی ٹرانزیکشنز
کو تیز تر اور محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے 21ویں صدی کے آغاز
میں سوشی ناگاموتو نامی ایک نامعلوم شخص یا اسے کچھ افراد پر مشتمل گروپ کہہ لیں
انہوں نے ایک فلسفہ پیش کیا جس کے مطابق انہوں نے سونے کی مثال دی کہ جس میں ہمیں
کسی بھی سینٹرل بینک کی ضمانت کی ضرورت نہیں ہوتی تو اس قسم کا کوئی معاشی نظام یا
کرنسی متعارف کی جائے۔ اس نظام کے مطابق حقیقی پیسے کا تصوّر ختم کر کے کے ایک ایسا ڈیجیٹل
نظام پیش کیا جائے کہ جس میں خریدوفروخت صرف خریدار اور تاجر کے درمیان رہیں اور
اس میں کسی تیسرے فریق کی ضمانت کی ضرورت
پیش نہ آئے۔
بٹ کوائن کیا ہے؟
بٹ کوائن دراصل ڈیجیٹل کرنسی کی ایک قسم ہےاور پہلی
کرپٹو کرنسی بھی بٹ کوائن ہی تھی۔ جس طرح آپ اپنے پیسوں کو بٹوے میں رکھتے ہیں
تاکہ محفوظ رہیں بلکل اسی طرح کرپٹو کرنسی کو بھی آن لائن بٹوے میں رکھا جاتا ہے
اسی لیے اسے آن لائن کرنسی کہا جاتا ہےاور اس بٹوے کو آپ بلاک چین بھی کہہ سکتے
ہیں۔بٹ کوائن میں پیسوں کا لین دین آن لائن ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ کرپٹو کرنسی
آن لائن بزنس کے فروغ میں استعمال ہورہی ہے۔
بٹ کوائن کے فوائد کیا ہیں؟
بٹ کوائن کاسب سے پہلا فائدہ یہ ہے کہ اس کا صارف خود
مختارہے، یعنی صارف بنا کسی کے دباؤ یا پابندیوں کے خریدوفروخت کرسکتا ہے۔
دوسرا اور اہم فائدہ جو کہ ہر کوئی اٹھانا چاہے گا وہ یہ
کہ بٹ کوائن میں بینکنگ فیس کا عمل دخل نہیں ہوتا،جبکہ بین الاقوامی خریدوفروخت کے
لیے ٹرانزیکشن فیسز بھی کافی کم ہیں۔
بٹ کوائن باآسانی بینک کریڈٹ کارڈ، روایتی بینکاری
نظام کے طریقے سے آزاد اور مختلف ہے۔
باقی آن لائن پیمنٹ اور بٹ کوائن پیمنٹ میں فرق کیا
ہے؟
بٹ کوائن کی
ٹرانزیکشن فیس باقی روایتی آن لائن پیمنٹ کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔بٹ کوائن ایک
طرح سے گوگل ڈاکیومنٹ کی طرح ہے جس پر کوئی بھی کام کرسکتا ہے، جسےکوئی بھی خرید
سکتا ہےاوربیچ بھی سکتا ہے۔ بٹ کوائن ایک تقسیم شدہ ڈیجیٹل ریکارڈ پر بنایا گیا ہے
جسے بلاکچین کہا جاتا ہے۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے ، بلاک چین اعداد و شمار کا
ایک جڑا ہوا جسم ہے ، جس کو بلاکس کہا جاتا ہے جس میں ہر ایک ٹرانزیکشن کے بارے میں
معلومات ہوتی ہیں ، جس میں تاریخ اور وقت ، کل قیمت ، خریدار اور فروخت کنندہ شامل
ہیں ، اور ہر تبادلے کے لئے ایک الگ شناختی کوڈ ہے۔تاریخوں کے لحاظ سے اندراجات ایک
دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں ، جس سے بلاکس کا ایک ڈیجیٹل چین بنایا جاتا ہے۔