|

ادرک کے طبّی فوائد – ابراہیم شاہ

ادرک کے طبی فوائد

ادرک کے طبّی فوائد – ابراہیم شاہ

ادرک ہرگھر میں باآسانی دستیاب
ہونے والی سبزی ہے۔ غذائیت اور فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی یہ سبزی انسانی صحت
کے لئے بے شمار فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ادرک کےکون سے فوائد ہیں اور اس سبزی
کے انسانی صحت پر کون کون سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

لہسن کے فوائدجانئے

انڈے کے فوائد

خون بڑھانے والی غذائيں

ادرک کے فوائد

ادرک کھانوں کو ہضم کرنے میں
مدد دیتی ہے۔ہرکھانے کے بعد ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک کا کھالینا چاہئے۔

ادرک سردی اور فلو کے خلاف
قدرتی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔یہ گلے کی سوجن اور کھانسی سے نجات دلانے کے
لئے چائے کے طور پر استعمال کیا جاسکتی ہے۔

ادرک جگرکو تقویت دیتی ہے

جسمانی دردوں کیلئے بھی ذریعہ نجات
ہے۔

معدے اور انتڑیوں کے جملہ
امراض میں فائدہ مند ہے، جن کو خاص طور پر انتڑیوں کی سوزش کی شکایت ہےوہ اس کا استعمال
کرسکتے ہیں۔اگر آپ روزانہ ایک ماہ تک ادرک کا استعمال کریں تو جسم سے سوزش تیزی سے
ختم ہو جائے گی۔

ادرک دماغی امراض میں بھی مفید
ہے۔


ادرک کے طبّی فوائد



سردیوں میں اگر کھانسی ہو جائے
تو ادرک کے رس کو شہد میں ملا کر استعمال کریں اس سے کھانسی میں افاقہ ہوگا۔

ادرک گردوں اور مثانے میں طاقت
پیدا کرتی ہے۔

متلی ، قے اور بدہضمی جیسی
شکایات کیلئے ادرک کا استعمال نہایت مفید ہے۔اس سے متلی کی کیفیت سے نجات حاصل
ہوتی ہے۔

نزلہ ، زکام اور بخار میں اسکی
یخنی بنا کرپی لیں یا اس کا رس چائے میں شامل کرکے لےلیں۔

کینسر کے بڑھنے کی رفتار کو کم
کرتی ہے۔

کمر کے نچلے حصہ میں اگر درد
ہو تو اس سے افاقہ ہوجاتا ہے۔ عورتوں کے مخصوص ایام میں دردوں کو کم کرنے میں بے حد
مفید ہے۔

ادرک خون میں شکر کی سطح کو
کنٹرول میں رکھتی ہےاور اس کو بڑھنے نہیں دیتی اس لئے شوگر کے مریضوں کیلئے بھی یہ
بے حد مفید ہے۔

کرونا وائرس کی وبا کی صورت
حال میں ادرک کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سےآپ کے مدافعتی نظام کو تقویت ملتی
ہے۔

ایک طبّی رپورٹ کے مطابق ادرک سے
فوائدحاصل کرنے کے لیے ہر روز اس کے بڑے ٹکڑے کھانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ادرک
کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا جوس یا چائے میں شامل کر کے استعمال کرنے سے بھی جسم کو کئی
فائدے پہنچ سکتے ہیں۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے