Top ads

لہسن کے طبی فوائد

 

لہسن کے فوائد

لہسن کے طبی فوائد

قدرت نے انسان کو کھانے کے لیے لاتعداد نعمتیں عطا کی ہیں اور انہیں نعمتوں میں سے ایک نعمت لہسن ہےاگرچہ لہسن کھانے کے بعد منہ سے سخت بدبو آنے لگتی ہے لیکن اس کے بے شمار فوائدہیں جن کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ  اسے کھانےمیں استعمال کرتے ہیں تاکہ ان فوائد کا حصول کیا جا سکے۔

سر درد کیوں ہوتا ہے وجوہات جانئے

لہسن کے  فوائد

بالوں کے لیے فوائد

·       لہسن سر کی خشکی کا قدرتی علاج ہے۔ اسے کھانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایسے طبی نسخے ہیں جو کچھ اضافے کے ساتھ سر پر لگائے جاتے ہیں۔

·       لہسن کمزور بالوں کو گرنے سے بچاتا ہے اور ان کو مضبوط کرتا ہے۔

·       لہسن کو مستقل طور پر استعمال کرنے سے بالوں کی افزائش بڑھتی ہے اور مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے۔

·       لہسن صحت مند بالوں کو برقرار رکھنے اور انہیں زیادہ چمکدار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

عمر رسیدگی

لہسن پر کی گئی تحقیق کے مطابق یہ بھورے رنگ کے بالوں کی ظاہری شکل میں تاخیر کرنے کا کام کرتا ہے جو بہت سارے مرد اور خواتین کے لیے بھی بڑی تشویش کا سبب ہوتے ہیں۔

لہسن کے  فوائد


ہاضمہ کی درستگی

جن کاہاضمہ خراب ہو وہ لہسن کی چٹنی بناکر کھائیں تو معدہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔

دل کے لیے مفید

 لہسن دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے، یہ اپنے قدرتی اجزا کی بدولت استعمال کرنے والے کے دل کو بیماریوں سے بچاتا ہے اور ان سٹروکس کو روکنے میں مددگار ہے جو شریانوں کی بندش کا باعث بنتے ہیں۔

بلڈ پریشر

ماہرین غذا اور ڈاکٹر ہائی بلڈ پریشر کے علاج کےلیے لہسن کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

کان میں درد

کان میں درد کی  صورت میں تھوڑے سے کڑوے تیل میں لہسن جلا کر نیم گرم کرکےکان میں ڈالیں تو درد کو آرام آجاتا ہے۔ اگر پھنسی ہوتو وہ بھی پھٹ جاتی ہے۔

ریشہ

لہسن عام پودوں میں سے ایک ہے جس میں جسم کے لیے  فائبر ہوتا ہے اور اس سے توانائی حاصل ہوتی ہے۔

اینٹی بائیوٹک

دنیا بھر کے لاکھوں افراد دواساز کمپنیوں کی تیار کردہ اینٹی بائیوٹیکس ادویات پر بے شمارپیسے خرچ کر تے  ہیں لیکن لہسن جو ایک طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹک پودا ہے اس کی طرف  توجہ  کم دی جاتی ہے۔

لہسن کے  فوائد


جراثیم کش

نر لہسن ایک قدرتی جراثیم کش ہے اور معدے کے لیے قدرتی جراثیم کُش اشیا میں سے ایک ہے اس  کے ذریعے  بیکٹیریا سے نجات مل جاتی ہے۔ لہٰذا اسے خالی پیٹ  کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

جسم کے لیے سٹرلائزر

خاص طور پر جسم اور منہ کو جراثیم  سے پاک کرنے میں لہسن بہت مفید ہے۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ صحت سے متعلق بہت سے ایسے معاملات ہیں جن میں جسم کو اندرونی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے اور لہسن وہ چیز ہے جو فوری طور یہ صفائی کر سکتا ہے۔

اہم معدنیات

لہسن میں زیادہ مقدار میں سلفر ہوتا ہے جو جسم کے لیے کافی اہم ہے۔

فالج کا خطرہ

لہسن سے فالج کے اس حملے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے جس کا سامنا جسم کو کسی بھی وقت کرنا پڑ سکتا ہے۔اسی طرح دماغی مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

حمل

ڈاکٹر حمل کے ابتدائی مرحلے میں حاملہ خواتین کو لہسن کا کثرت سے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ تھکاوٹ اور سستی وغیرہ کا قدرتی علاج ہے۔

بواسیر

لہسن بواسیر کی بیماری کے مسائل جیسے سوزش اور شدید درد سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

قدرتی ٹانک

لہسن انفلوئنزا کے خلاف جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کا کام کرتا ہے جو کسی بھی بیماری کی راہ روکنے میں اہم ہے۔

بیکٹیریا پر حملہ

لہسن انسانوں پر حملہ آور ہونے والے بیکٹیریا اور وائرس پر حملہ آور ہو کر ان کے اثرات کو زائل کر دیتا ہے۔

مدافعتی نظام

لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤکے احساس میں کمی لاتا ہے۔

سانس کا نظام

یہ سانس کی بیماریوں کو بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح لہسن نمونیا اور سانس سے جڑے دیگر مسائل سے بھی نجات دلاتا ہے۔

جسم میں داخل ہونے والے مضر اجزا سے چھٹکارا

انسان عموماً ایسی غذائیں کھانا پسند کرتے ہیں جو جراثیم اور مضر اشیا کے خلاف کام کریں ایسے مضر ذرات جو ہمارے جسم میں غیر ارادی طور پر داخل ہوجاتے ہیں اور بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔

لہسن کا درست استعمال

لہسن کا زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو اسے تیار کرنے کا آسان اور مفید طریقہ جاننے کی ضرورت ہے۔

لہسن کی ڈلیوں کو چھیل لیں اور فریج میں رکھ دیں۔ ڈلیوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، روزانہ ایک یا دو ڈلیاں کھا لیں۔ لہسن کو خالی پیٹ  کھانے کی کوشش کریں لیکن زیادہ مقدار میں نہیں۔

اس کے تیز ذائقے سے بچنے کے لیے لہسن کو پانی کے بھرے کپ کے ساتھ نگل بھی سکتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Before post ads

After post ads