Top ads

خون بڑھانے والی غذائيں

 

خون بڑھانے والی غذائيں

خون بڑھانے والی غذائيں

اس حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے کہ خون کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں،اس کی کمی کی کئی ایک وجوہات ہوسکتی ہیں۔ خون کی کمی کی پہلی اور بڑی وجہ خوراک پرتوجہ نہ دینا ہے۔خون کی کمی کی وجہ سےہم سستی،تھکاوٹ،کمزوری،چکرآنا اور بالوں کے جھڑ نےکی پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں۔اگر آپ کو بھی ایسی علامات اپنےاندردکھائی دینے لگیں توآپ کواپنی غذاپرتوجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔

ایک تحقیق کےمطابق عورتوں کی نسبت مردخون کی کمی کا زیادہ شکار ہوتےہیں ۔ اس مرض میں خون کے صحت مند سرخ خلیات میں ہیمو گلوبن کی کمی ہوجاتی ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچاتے ہیں۔اور پھر جسم کو ملنے والی آکسیجن بھی کم ہونے لگتی ہے۔لہذاہمیں آئرن کی کمی دور کرنے کے لئے ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے جن میں آئرن بھرپور مقدارمیں پایا جائے۔ ہیموگلوبن کی کمی ہی دراصل خون کی کمی کی وجہ بنتی ہے۔

ہیموگلوبن کی کمی پورا کرنے کے طریقے

ہم اپنے جسم میں ہیموگلوبن کی کمی کو درج ذیل چند طریقوں سے پورا کر سکتے ہیں

زیادہ آئرن والے کھانے کھانا

ہیمو گلوبن کی کمی کےشکار افراد زیادہ آئرن والے کھانوں کے استعمال سےاس کمی کو پورا کر سکتے ہیں آئرن ہمارے جسم میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھانے کے ساتھ ساتھ خون کے سرخ خلیات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ گوشت مچھلی انڈے خشک میوہ جات خاص طور پر کھجور اور انجیر بروکلی سبز پتوں والے کھانے جیسے ساگ اور پالک سبز لوبیا السی اور مونگ پھلی کا مکھن وغیرہ ایسے کھانے ہیں جو آئرن سے بھر پور ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے اس کمی کو پورا کیا جا سکتاہے۔

> جانیئے جنسی طاقت کو بڑھانے والی سبزیاں

کہا جاتاہےکہ صحت ایک ایسی دولت ہے جس سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔ اور حدیث مبارکہ میں بھی صحت کو بہت بڑھی نعمت کہا گیاہے۔ تندرست آدمی ہی اصلی امیر ہوتا ہے۔تندرستی ایک ایسی عظیم نعمت ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی نعمت نہیں کرسکتی ۔ہم میں سے بہت سے لوگ اس کا خیال نہیں کرتے اور جب کسی بیماری کا حملہ ہوتا ہے تو انسان کسی بھی قیمت پر چاہتاہے کہ صحت حاصل  ہوجائے اس لئے ہمیں وقت پراس کی قدر کرنی چاہیے تاکہ ہم بہت سی پریشانیوں اور بیماریوں سے بچ سکیں۔

ذیل میں چند ایسی غذاؤں کا ذکر کریں گے جن کو آپ اپنی روزمرّہ کی خوراک میں شامل کرکے خون کی کمی جیسے مرض سے نجات حاصل کرسکتےہیں۔

خون کی کمی کو پورا کرنے والی غذائیں

> صرف یہ چار چیزیں کھا ئيں دوسروں سے منفرد نظر آئيں

انجیرکا استعمال

انجیر غذائیت سے بھرپور میوہ ہے۔اس میں وٹامن اے ،وٹامن بی  اوراس کے علاوہ کیلشیم،آئرن اور پوٹاشیم بھی کثیر مقدار میں پایاجاتا ہے۔یہ خون کو پتلا کرتا ہے اورزہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے۔یہ قبض کے مسائل کا بھی حل کرتاہے۔انجیرانٹرنل اسکرب بھی ہے۔انجیر کا دودھ کے ساتھ استعمال ہمارے جسم سے خون کی کمی دور کردیتا ہے۔ لہذا اس کو اپنی خوراک میں شامل کریں اور خون کمی جیسے مرض سے چھٹکارا پائیں۔

ٹماٹر کا استعمال

ٹماٹر کااستعمال کیجئے یہ آئرن سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو وٹامن سی بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ آئرن کے جسم میں جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

انارکا استعمال

انار میں کیلشیم اورآئرن بہت زیادہ مقدار میں پایاجاتا ہے۔یہ پھل آئرن کی کمی کو پورا کر کے ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد کو بڑھاتا ہے۔یہ خون کےبہاؤ کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔یہ پھل اینمیا سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔خون کی کمی کاشکار افراد کوصبح ناشتے میں ایک انار ضرور کھانا چاہیے۔یہ معدے کی گرمی کو بھی دور کرتا ہے۔یہ جگر کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔یہ ایک اینٹی ایسیڈنٹ پھل بھی ہے۔فاسدمادوں کا بھی اسکی مدد سے اخراج ہوتا ہے۔

آملہ کا مربع

آملہ میں بھرپور مقدارمیں آئرن پایاجاتا ہے،اس میں خون بڑھانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔جن افرادمیں خون کی کمی ہوتی ہےآملہ کامربع ان کے لئے دوائی کے طورپرکام کرتا ہے۔اس کااستعمال خون بھی صاف رکھتاہے۔اس لئےہمیں آملہ کامربع کا استعمال کرتے رہنا چاہیے ۔اس کااستعمال ہم صبح خالی پیٹ یا شام کوبھی کرسکتے ہیں۔

کشمش کا استعمال

کشمش آئرن،کیلشیم اور پوٹاشیم بہت اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔کشمش طاقت کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔جو لوگ محنت طلب کام کرتے ہیں ان کیلئے کشمش کا استعمال بہت ضروری ہے۔خون کی کمی پورا کرنے کے علاوہ کشمش کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں اس کے استعمال سے ہم معدے کی تیزابیت بھی دور کرسکتے ہیں۔اس میں اینٹی اکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں یہ جلد کے مسائل کے لئے بھی بہت اچھی ہے۔

کھجورکا استعمال

کھجور کھانا نہ صرف سنت ہے بلکہ اس کے بیش بہا فوائد بھی ہیں ۔کجھورکے انسانی صحت پرایسےفوائداور افادیت ہیں جن سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔اگر ہم اسکا روزاستعمال کریں توصحت کے بہت سے مسائل سے چھٹکاراپاسکتے ہیں۔کھجورخون کی کمی دور کرنے میں مددگارثابت ہوتی ہے۔اس میں بہت مقدار میں آئرن پایا جاتا ہےاس کے علاوہ اس میں موجودفائبرہمارے معدےکے لئے بہت فائدہ مند ہے۔اس میں میگنیشیم بھی موجودہے جس کی وجہ سے خون کی شرخ کنٹرول میں رہتی ہے۔یہ دماغ کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔

شہتوت کا استعمال

اگر آپ نے کبھی یہ پھل نہیں کھایا تو جان لیں کہ یہ آئرن سے بھرپور پھل ہے اس میں پروٹینز کی مقدار بھی کافی زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Before post ads

After post ads