بالوں کی خشکی کا علاج
بالوں کی خشکی کا علاج
بالوں میں خشکی ایک پریشان کن اور بہت عام بیماری
ہے۔دراصل مردہ خلیوں کا جھڑتے رہنا اور ان
کی جگہ نئے خلیوں کا پیدا ہوتے رہنا ایک ایسا عمل ہے جو مسلسل جاری رہتا ہے اوریہ
عمل انسان کے پورے جسم میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔ لیکن اگر اس عمل میں کوئی خرابی پیدا ہوجانے
کے نتیجے میں بھوسی جیسے سفید چھلکے بننے لگتے ہیں جو ڈینڈرف یعنی خشکی کہلاتے ہیں۔
> دبلے اور پتلے افراد اپنا وزن کیسے بڑھائيں؟
>پاؤں کے تلووں کی مالش کے حیران کن فوائد
> سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا آسان قدرتی طریقہ
یہ ایک اسی بیماری ہے جو کبھی کبھار شرمندگی کا باعث بھی
بن سکتی ہے۔ ایسے موقعوں پر جہاں مہمان وغیرہ کی موجودگی ہو اور آپ کے کندھوں پر
خشکی کے اثرات ہوں تو انسان شرم سے پانی پانی ہو جاتاہے۔
خشکی کی وجوہات
بالوں کی خشکی کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ
بہت زیادہ دباؤ رہنا، فیملی بیک گراؤنڈ اور مناسب غذا کا انتخاب نہ کرنا وغیرہ۔
بالوں میں خشکی اور خارش کا ایک سبب کیمیکلز
اور زیادہ خوشبو والے شیمپو کا استعمال ہے۔ اکثر خواتین اس طرح کے شیمپواستعمال
کرتی ہیں اور بعد میں انہیں اس کے برے نتائج کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
بالوں کی خشکی ختم کرنے کا طریقہ
خشکی ختم کرنے کیلئے گھریلو ٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ احتیاطی
تدابیر کو اختیا ر کرنا بھی بہت ضروری ہے ۔ بالوں کے برش اور کنگھی وغیرہ کو صاف
ستھرا رکھیں اور دھوئیں۔ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ تکیوں کے غلاف کی صفائی نہ ہونا
بھی خشکی کا سبب بناہے۔
اس کے علاوہ کئی طریقے ہیں جن کے استعمال سے آپ بالوں کی
خشکی پر قابو پاسکتےہیں
انڈے کا استعمال
بالوں کو بہتر بنانے اور سر کی خشکی ختم کرنے کے لیے
بالوں میں زیادہ سے زیادہ انڈے کا استعمال کریں ۔ کم سے کم اس کو ہفتے میں ایک بار
لازمی لگائيں۔ اس سے آپ کے بالوں سے خشکی
ختم ہو جاتی ہے۔انڈے کو دہی میں ملاکر بھی لگا یا جاسکتا ہے۔
ناریل کے تیل کا استعمال
ناریل کا استعمال
سر کی خشکی کے لیے بہترین ہے۔ کھوپرے کے تیل میں پیاز کو بیس منٹ تک گرم کریں اور
اس کو ہلکا ٹھنڈا کرکےاچھی طرح سر پر لگائيں اور کچھ دیر کے بعد سر دھو لیں۔اس سے
خشکی سے نجات مل جاتی ہے۔
لیموں کا استعمال
اس کے علاوہ آپ اپنے
بالوں میں لیموں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں ۔لیموں کے رس میں انڈہ ملا کر استعمال
کیا جاسکتاہے۔
نیم کے پتوں کا استعمال
بالوں کی خشکی ختم کرنے کے لیے آپ نیم کے پتوں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں اس سے
بھی آپ کے بال ٹھیک ہو جائیں گے اور یہ آپ کے بالوں کے لیے بہت بہترین ہے ۔
آملہ کا تیل
آملہ کا استعمال بھی بالوں کے لیے بہترین ہے اور اس
سےبھی آپ کے بال گرنے بند ہو جائیں گے اور اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال آپ کے
بالوں کے لیے بہترین ہے۔
میتھی دانے کا استعمال
دوبڑے چمچے میتھی دانے کو پانی میں رات بھر بھگوکررکھیے۔
صبح کو میتھی دانوں کو پیس کر ان کا لیپ بنالیجیے اور اسے اپنے سرپر اچھی طرح مل لیجیے۔
ایک گھنٹے تک اسے لگا رہنے دیں اور اس کے بعد سکاکائی یا کسی ہلکے شیمپو سے اسے
دھولیں۔ اس سے بھی آپ کے بال کافی بہتر ہو جائیں گے۔