Top ads

اپنا کاروبار کیسے شروع کریں؟ کاروباری آئیڈیاز

اپنا کاروبار کیسے شروع کریں


 اپنا کاروبار کیسے شروع کریں؟ کاروباری آئیڈیاز

اگر آپ سے کوئی سوال کرے کہ آپ جاب کرنا پسند کرتے ہیں یا اپنا خود کا کاروبار؟ تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟ یقینا کاروبار۔ کیوں کہ نوکری کرنے والا چند سالوں بعد بھی وہیں کا وہیں رہتا ہے جبکہ کاروبار شروع کرنے والا کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بہت زیادہ آمدن حاصل کرنا شروع کر دیتاہے۔

کاروباری افراد کہتے ہیں کہ نوکری میں کچھ نہیں رکھا کاروبار کروجبکہ نوکری کرنے والے افرادکہتے ہیں  کاروبار تو گھاٹے کا سودا ہے، کوئی پتہ نہیں کب آسمان پر جگمگانے والا ایک سودے میں ہی سڑک پر آ جائے۔ کاروباری افراد ہر روز نیا کنواں کھودتے ہیں تاکہ اس دن کے پانی کا بندوبست ہو جبکہ نوکری کرو تو نری بے فکری ہے، پکی ماہانہ آمدنی لگ جاتی ہے۔

بات دونوں کی ٹھیک ہے لیکن نوکری میں انسان نوکر بن کر رہ جاتا ہے خواہ کتنی ہی بڑی نوکری کیوں نہ ہو اور کاروبار اس کےبرعکس ہے۔ کاروبار کرنےوالا محنت ضرور کرتا ہے لیکن اگر ایمانداری کے ساتھ کام کرے تو اس کی یہ محنت رنگ لاتی ہےاور اس کے لیے ترقی کے دروازے کھلتےہیں کیوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تجارت کرنے والے کو پسند فرمایاہے۔

انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے تین طریقے جانئے

لہذاکاروبار کریں اور بسم اللہ پڑھ کر شروع کریں۔ ایک بات یہاں ضرور یاد رکھیں کہ کبھی بھی اپنا سارا کا سارا سرمایہ ایک ہی کاروبار میں مت لگائیں۔ چھوٹے پیمانے پر کام شروع کریں اور پھر اللہ سے مدد مانگیں۔ ہم آپ کی کو کچھ ایسے کاروبار کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو نہایت کم سرمائے سے شروع کیے جاسکتےہیں اور ان کی ماہانہ آمدن بھی اچھی خاصی ہے۔

فرنچ فرائزکا کاروبار

آلو کی چپس کا کاروبار آج کل زور پکڑتا جارہا ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو نہایت یہی کم لاگت میں آپ شروع کرسکتے ہیں اور کافی اچھا منافع کما سکتے ہیں۔ اس  کام کو باآسانی 30 سے 40 ہزار میں شروع کیا جاسکتاہے۔آلوکی چپس کا اسٹال کسی بھی ویلڈنگ کی دوکان سے بنوا کر ایسی جگہ پر لگائيں جہاں بچوں کا گزرنا زیادہ ہو۔ اسٹال کے نیچے پہیے ضرور لگوائیں تاکہ کل کو آپ اگر جگہ بدلنا چاہیں تو آسانی کے ساتھ دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے۔

فاسٹ فوڈ بزنس

فاسٹ فوڈ کا کاروبار نہایت فائدہ مند کاروبار ہے۔ شروع میں آپ مناسب لوکیشن پر صرف برگر وغیرہ لگا کر اپنا کام شروع کرسکتے ہیں اور کام چل نکلنےکے بعد اس میں فرائز، نگٹس، پزا وغیرہ جیسے آئٹم بھی شروع کیے جا سکتے ہیں۔ اس کام سے آپ ماہانہ اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔

اب واٹس ایپ استعمال کریں بغیر انٹرنیٹ کے لیکن کیسے؟جانئے

ہوم ٹیوشن سینٹر

اپنے گھر پر ٹیوشن سینٹر کا قیام ایک بہت منافع بخش کاروبار ہے ۔اور پورا سال ایک اچھی کمائی  دیتا ہے۔بہت سے گھروں میں خواتین و حضرات ایسے ٹیوشن سینٹر قائم کر کے باعزت روزگار کما رہے ہیں۔

ٹیلرنگ کاکاروبار

یہ ایک ایسا کام ہے جس کو اگر صرف عید کے مواقع پر بھی کیاجائے تو اچھی خاصی آمدنی متوقع ہے۔

کوکنگ کا کاروبار

کوکنگ میں مہارت خاص طور پر خواتین کے لئے ایک بہترین کاروبار کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔آپ اپنے گھر میں بنا سرمائے کے کوکنگ کلاسز کا آغاز کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی ہر ریسیپی کو یوٹیوب پر کوکنگ چینل بناکرشئيرکرکےبھی پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔

لینگوئج سینٹر

اگر آپ کوئی غیر ملکی زبان خاص طور پر انگلش میں مناسب مہارت رکھتے ہیں تو آپ بنا انویسٹمنٹ کے اپنے گھر پر ہی ایک لینگوئج سینٹر بنا سکتے ہیں اور ایک اچھی ارننگ کر سکتے ہیں۔

موبائل ریپیئرنگ بزنس

موبائل ریپیرنگ ایک بہت کامیاب بزنس بن چکا ہے ۔اگر آپ یہ ہنر جانتے ہیں تو اپنے گھر پر رہتے ہوئے لوکل کمیونٹی سے ہی اس کام کی شروعات کر سکتے ہیں۔اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور کارکردگی سے اس کا روبار کو وسعت دے سکتے ہیں۔

ٹرانسلیشن سروس

اگر آپ ایک سے زیادہ غیر ملکی زبانیں جانتے ہیں تو آپ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور بہت سی سوشل ویب سائٹس کے لئے اپنے گھر پر ہی آن لائن یا آف لائن ٹرانسلیشن کا کام سر انجام دے سکتے ہیں اور اسے ایک منافع بخش کاروبار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Before post ads

After post ads