Top ads

ورچوئل اسسٹنٹ کیا ہے؟ ایمازون سے پیسے کیسے کمائیں؟

ورچوئل اسسٹنٹ کیا ہے؟


ایمازون دنیا کی بہت بڑی ای کامرس ویب سائیٹ ہے جہاں پہ روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کے حساب سے لوگ خرایداری کرتے ہیں۔  اگر آپ کے پاس ایمازون پہ کام کرنے کے لیئے انویسٹمنٹ ہے تو آپ کسی بھی ای کامرس ویب سائٹ پرکام کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ سٹوڈنٹ ہیں یا آپ کے پاس پیسہ  نہیں ہے تو بھی آپ ورچوئل اسسٹنٹ بن کر بھی گھر بیٹھے لاکھوں کما سکتے ہیں۔

ورچوئل اسسٹنٹ کیاہے؟

اب سوال یہ ہے کہ آخر ورچوئل اسسٹنٹ پیسے نہ ہونے کے باوجود ایسا کیا کام کرتاہے کہ گھر بیٹھے لاکھوں روپے کما سکتاہے؟

·       ورچوئل اسسٹنٹ دراصل سیلر کا اسٹور مینج کرتا ہے۔ اس کی پروڈکٹ اور آنے والے آرڈر کو پراسیس کرتا ہے۔ پروڈکٹ کے اسٹاک کا حساب کتاب رکھتا ہے۔

·       پروڈکٹ کی شاپنگ اور پیکجنگ کے معاملات کو دیکھتا ہے۔

·       ورچوئل اسسٹنٹ سیلر کے لیے پروڈکٹ ہنٹنگ بھی کرتا ہے۔ ایمازون پر کوئی بھی چیز بھیجنے سے پہلے آپ کو یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ کون سی پروڈکٹ پر مقابلہ سخت ہے اور کون سی پروڈکٹس نسبتا کم کاروباری مسابقت رکھتی ہیں یعنی ان کی بیچنے والے کم ہیں اور ڈیمانڈ زیادہ ہے ۔ پراڈکٹ ہنٹنگ اسی تحقیق کا نام ہے۔

بلاگنگ کریں اور گھر بیٹھے پیسے کمائیں۔ مکمل معلومات کیلئے کلک کریں

·       ورچوئل اسسٹنٹ اس سلسلے میں سیلر کی یوں مدد کرتا ہے کہ ایک ایسی پروڈکٹ تلاش کرے جس کا مقابلہ نسبتا کم ہو اور پرافٹ زیادہ ہو۔یہ بہت وقت طلب کام ہوتا ہے اس لیے یہ کام اکثر لوگ فری لانسر سے کرواتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسسٹنٹ کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

·       چھی پروڈکٹس ڈھونڈنے کے بعد وہ ان پروڈکٹس کو علی بابا یا مختلف جگہوں سے سرچ کر کے ان سے منگوا لیتا ہے۔

·       پھر وہ ان پروڈکٹس کو ایمازون یاکسی بھی ای کامرس سائٹ پہ لسٹ کرتا ہے۔لسٹنگ میں وہ پروڈکٹس کی تصاویر اپلوڈ کرتا ہے اور ان کےمتعلق تمام تفصیل لکھتا ہے۔

·        ورچوئل اسسٹنٹ پروڈکٹس کی رینکنگ بڑھانے میں سیلر کی مدد کرتا ہے۔ اس میں کی ورڈ آپٹمائزیشن،  کانٹینٹ رائٹنگ اورپروڈکٹ ڈسکرپشن وغیرہ شامل ہیں۔

جس طرح کسی بھی اسٹوریا دکان چلانے والے تاجر کو اپنی دکان کو چلانے کیلئے اسٹاف کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح  ایمازون ، علی بابا ، دراز یا کسی بھی ای کامرس سائیٹ پہ اپنی اشیاء کو فروخت کرنے کیلئے ورچوئل اسسٹنٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو اسٹور کو مینج کرے اسکی دیکھ بھال کرے  اور کونسی اشیاء زیادہ فروخت ہو رہی ہیں اور کونسی اشیاء میں کسٹمرز کی دلچسپی کم ہے اس سب کا خیال رکھے۔ اگر آپ ورچوئل اسسٹنٹ  کا کام کرنے میں مہارت حاصل کرلیتے ہیں تو باآسانی گھر بیٹھے اچھی خاصی رقم کمائی جاسکتی ہے۔

ورچوئل اسسٹنٹ کورس کہاں سے کریں؟

ورچوئل اسسٹنٹ کا کورس آپ یوٹیوب سے کرسکتےہیں۔ بے شمار ویڈیوز ہیں جو اس موضوع پر خاطر خواہ معلومات رکھتی ہیں اس سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ کورس آپ enablers  کی ویب سائیٹ سے بھی کرسکتے ہیں۔اس کورس کو کرتے وقت آپ کو گائیڈلائن کی بہت ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ وقت  اور محنت ضائع کیے  بغیر بہتر رہنمائی میں مکمل کرلیں۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Before post ads

After post ads