صبح جلدی اٹھنے کی عادت –
کامیاب زندگی کی ضمانت
صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے بیدار
ہونا بیشتر افرادکے لئےبہت مشکل کام ہے، لیکن دنیا کے کامیاب افراد کا ماننا ہے کہ
علی الصبح بستر سے نکل آنا ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتا
ہےاور یہ عادت آپ کو کامیابی کے راہ پر گامزن کرتی ہے۔جیسے کہ ایک کہاوت بھی ہے
"جلدی سونا اور جلدی اٹھنا آپ کو صحت مند، دولت مند اور عقل مند بناتا ہے"۔
ایک رپورٹ کے مطابق صبح جلدی بیدار ہونا کسی فرد
کی ذہنی اور جسمانی کارکردگی میں اضافے کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس وقت بیرونی
مداخلت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے اور اپنے کام اور مقصد پر زیادہ تندہی
کے ساتھ کام کیا جاتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہمارا جسم دن کے آغاز میں
زیادہ متحرک ہوتا ہے، جبکہ ذہن بھی علی الصبح زیادہ الرٹ ہوتا ہے جس کے باعث ذہنی
و جسمانی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔اور سب سے اہم یہ کہ اسلامی تعلیمات میں بھی
صبح جلد اٹھنے کی تاکید کی گئی ہے اور اسے رزق میں فراوانی کا سبب مانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں رات کو دیر سے کھانے کے نقصانات
اس کے علاوہ صبح اٹھنے کے بہت
سے فوائد ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
جلد اٹھنے کی عادت سے چونکہ
آپ کو زیادہ وقت ملتا ہے اور آپ اپنے کاموں کو بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں
لہٰذا سارا دن کوفت اور پریشانی سے بچے رہتے ہیں۔
مقررہ وقت پر کام ہونے سے آپ
کو ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے اور یوں آپ کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
خوش مزاجی
اگر آپ نے صبح آٹھ یا نو بجے
دفتر جانا ہے اور جانے سے آدھے گھنٹے پہلے اٹھتے ہیں تو جلد بازی میں گڑبڑ کا
امکان ہوتا ہے جبکہ جلد اٹھنا تیار ہونے کے لیے نہ صرف مناسب وقت دیتا ہے بلکہ
مختلف مشاغل کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے، سب سے اہم چیز یہ ہے کہ اس سے ذہنی تناؤ
کم ہوتا ہے جو آگے پورے دن میں بھی تناؤ سے بچاتا ہے۔
صحت مند زندگی
عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے
لیے بیماری بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، جبکہ مناسب نیند کے ساتھ علی الصبح اٹھنا اس سے
بچنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق مناسب نیند جسم کےدفاعی نظام کو
مضبوط کرتی ہے اور مختلف وائرسز سے تحفظ فراہم کرتی ہے، اسی طرح جلد اٹھنے والے
لوگ ورزش کرنے کے بھی عادی ہوجاتے ہیں جو صحت کے لیے انتہائی اچھی عادت ہے۔
بہتر پڑھائی کا موقع
ایک امریکن یونیورسٹی میں کی
جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ طالب علم جو صبح جلدی اٹھتے ہیں ان کی تعلیمی
کارکردگی ان طالب علموں سے بہتر ہوتی ہے جو دیر سے اٹھتے ہیں۔ وہ دوران لیکچر بھی
زیادہ چاق و چوبند رہتے ہیں۔
منفی سوچ سے چھٹکارا
2014 کی ایک تحقیق میں یہ بات
سامنے آئی تھی کہ جو لوگ رات گئےیعنی دیرسے سوتے ہیں ان پر منفی خیالات کا غلبہ
طاری ہوسکتا ہے، اس کے مقابلے میں جلد سونے کے لیے لیٹنا اور اچھی نیند لینا مختلف
مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے جبکہ ہر رات 6 سے 8 گھنٹےکی نیند منفی
سوچ کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں