گوگل ایڈسنس سے پیسے کیسے کمائیں؟ بلاگنگ سے پیسے کیسے کمائيں؟

 

گوگل ایڈسنس سے پیسے کیسے کمائیں؟ بلاگنگ سے پیسے کیسے کمائيں؟



انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا رجحان پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ نوجوان نسل نوکری کی غلامی کرنے کے بجائے انٹرنیٹ پر کام شروع کرنے کو ترجیح دے رہی ہے لیکن وہ نوجوان جنہیں زیادہ معلومات نہیں ہیں وہ کچھ عرصہ انٹرنیٹ پر کام کی تلاش میں ضائع کرنے کے بعد آنلائن کمانے کے طریقوں کو جھوٹ سمجھ بیٹھتے ہیں حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر آنلائن کمانے میں کامیابی کا انحصار آپکے پاس صحیح معلومات کے ہونے اور مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرنے پر ہے۔

ویسے تو ایسے ہزاروں طریقے اور راستے موجود ہیں جن سے آپ آنلائن اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں لیکن میں جو طریقہ ذکر کرنے جارہا ہوں وہ بلاگنگ ہے۔

بلاگنگ کیا ہے؟

لفظ بلاگ انگریزی زبان کے الفاظ ”ویب“ اور ”لاگ“ کے باہمی اشتراک سے وجود میں آیا ہے۔ بلاگ ایسی تحریر یا مضمون کو کہتے ہیں جو ورلڈ وائیڈ ویب (ڈیجیٹل میڈیا / برقی صفحات) پر شائع کی جائے۔

سادہ اور آسان لفظوں میں آپ اسے ڈیجیٹل ڈائری بھی کہہ سکتے ہیں جہاں آپ اپنے نقطہ نظر، اپنے تجربات و مشاہدات اور خیالات کا لاکھوں لوگوں کے ساتھ تبادلہ کرسکتے ہیں۔ جہاں آپ مختلف معاشرتی مسائل، سیاست، تعلیم، کھیل، فیشن اور دیگر کئی چیزوں پر تبصرے کرسکتے ہیں۔ جہاں لکھنے کے لیے آپ کسی ادارے یا ویب سائٹ کی پالیسیز کے پابند نہیں ہوتے۔ آپ کا لکھا عوامی ہوتا ہے جسے لوگ پڑھتے ہیں، تبصرہ و تنقید کرتے ہیں۔ بلاگ لکھنے کے لیے سب سے پہلے موضوع کا انتخاب کریں۔ جس موضوع پر لکھنا چاہتے ہیں اس پر آپ کی گرفت ہونا لازمی ہے کیوں کہ آپ کسی ایک پوائنٹ آف ویو کو بیان کرنا چاہ رہے ہیں۔

بلاگ یا ویب سائٹ کے ذریعے کیسے کمائیں؟

بلاگ بنانے کے کئی ایک طریقے ہیں آپ فری بلاگ بھی بنا سکتے ہیں اور پیڈ بھی بنا سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ بلاگنگ شروع کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو خاص تجربہ بھی نہیں تو آپ گوگل کی مفت سروس بلاگرڈاٹ کام کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ گوگل کی ایک مفت سروس ہے جہاں آپ اپنا بلاگ بنانے کے بعد مضامین لکھ کر پیسے کما سکتے ہیں جہاں آپ کے بلاگ یا ویب سائٹ کے ویوز کے حساب سے گوگل ایڈ سنس کے ذریعے آپ کو آمدن ہوتی ہے۔

موضوع کے حساب سے رقم کی آمدن

انٹرنیٹ کی دنیا میں جہاں مختلف موضوعات پر بلاگز ہیں اسی طرح ہر موضوع پر ملنے والی رقم بھی مختلف ہے یعنی اگر آپ صحت اور تندرستی کے حوالے سے لکھ رہے ہیں تو آپ کے بلاگ پہ شو ہونے والے اشتہارات (جن کو دکھا کر گوگل آپ کو پیسے دیتا ہے) کا ریٹ قدرے کم ہے اور اگر آپ ٹیکنالوجی کے موضوع پر لکھتے ہیں تو ان اشتہارات کا ریٹ قدرے زیادہ ہے۔ اگر آپ انشورنس کے موضوع پر لکھتے ہیں تو اس کا ریٹ اوپر بیان کیے گئے دونوں موضوعات سے زیادہ ہے۔ اس لیے بلاگ بنانے سے پہلے کسی ایسے موضوع کا انتخاب بہت ضروری ہے جس پر شو ہونے والے اشتہارات کی آمدن بھی اچھی ہو۔

اگر آپ بلاگر پر اپنا بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں

کیا آپ بلاگنگ ، یوٹیوب یا فری لانسنگ سے پیسے کمانا چاہتے ہیں؟

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی