NRO کیا ہے؟
NRO meaning in Urdu
وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم
کا منصب سنبھالنے کے بعد بیسیوں بار یہ کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن والے کان کھول کر
سن لیں میں انہیں این آر او نہیں دوں گا ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ این آر
او ہے کیا ؟ تو آئیے اس کے بارے میں جانتے ہیں۔ این آر او National Reconciliation Ordinance کامخفف ہے یعنی قومی مفاہمتی فرمان جسے پاکستان کے سابقہ
صدر پرویز مشرف نے 5 اکتوبر 2007 کو جاری کیا۔
کیا آپ واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس میں فرق جانتے ہیں؟
اس قانون کے مطابق یکم جنوری
1986ء سے 12 اکتوبر 1999ء کے دوران مالی لوٹ کھسوٹ میں ملوث سیاستدانوں کو حکومت "قومی مفاہمت" کے جذبہ کے
تحت معاف کر سکے گی۔ اس مفاہمت کے نتیجے میں بینظیراور ان کے شوہر آصف علی زرداری
اور ان کے سینکڑوں کارکنوں کوجن پر ۱۹۸۶ سے لے کر ۱۹۹۹ تک سینکڑوں مقدمات درج کئے گئے تھے ۔جن کی وجہ سے وہ
وطن واپس نہیں آسکتے تھے ۔ اس قانون سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ۸
ہزار سے زیادہ بنتی ہے جس کے نتیجے میں اس وقت کی متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماوں کے
خلاف مقدمات ختم ہو گئے تھے ۔اس جماعت کے سینکڑوں رہنما قتل ،بھتہ خوری اور اغوا
کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھے ۔چند دیگر اہم
سربراہان کے مقدمات اس میں سے ختم کر دئیے گئے تھے جس میں بے نظیر بھٹو کے
سسر حاکم علی زرداری ،ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین ،مولانا فضل الرحمن ،رحمان
ملک اور سلمان فاروق وغیرہ شامل تھے ۔آصف
علی زرداری اور بینظیر بھٹو خاندان پر تمام مالی لوٹ کھسوٹ کے مقدمات حکومت
پاکستان نے واپس لے لیے۔ "مفاہمت" کا یہ ہتھکنڈہ جنوبی افریقا
کی سیاست سے مستعار لیا گیا تھا جس میں سیاہ فام حکومت نے سابقہ گورے حکمرانون کے
ظلم معاف کر دیے تھے۔
جہاز میں ائیر ہوسٹس اپنا ہاتھ پیچھے کیوں باندھتی ہے؟
حکومت کے مطابق آٹھ ہزار سے
زائد افراد نے اس فرمان سے فائدہ اُٹھایا جن میں سرکردہ آصف علی زرداری، الطاف حسین
(سیاستدان)، رحمان ملک، حسین حقانی شامل ہیں۔صدر پاکستان آصف علی زرداری ، گورنر
سندھ عشرت العباد کے علاوہ پاکستان کی مجلس قانون ساز کے 186 اراکین نے اس سیاہ
صدارتی حکم سے استفادہ کرتے ہوۓ اپنے جرائم (جن کی اکثریت کرپشن کے مقدمات پر مشتمل ہے
) معاف کرائے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 152 اور سینٹ کے 34 اراکین شامل ہیں۔ اس آرڈینینس
سے فائدہ اٹھانے والے ان سب اراکین کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی
مومنٹ اور پیپلز پارٹی شیر پاؤ گروپ سے ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں