Top ads

دماغ کی صحت بہتر بنانے والی غذائیں

دماغ کی صحت بہتر بنانے والی غذائیں

دماغ کی صحت بہتر بنانے والی غذائين


جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ دماغی صحت بھی نہایت ضروری ہے۔ دماغی صحت انسان کی کامیابی کیلئے بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ذہنی طور پر اگر کوئی انسان درست نہ ہو یا کمزور ہو تو وہ چھوٹی سے چھوٹی پریشانی کا غم بھی سر پر سوار کرلیتا اور نتیجتا اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ ضروری نہیں کہ ہر بیماری کا علاج مہنگی اور نقصان دہ دوائیوں سے کیا جائےبلکہ اللہ تبارک وتعالی کی پیداکردہ سبزیاں اور اس جیسی تمام نعمتوں میں علاج چھپے ہیں لہذا ہمیں انہیں کا استعمال کرنا چاہئے اور غیرضروری ادویات سے اجتناب برتنا چاہئے۔

  • سبزیوں کا استعمال

پتوں والی سبزیوں کا استعمال کریں جیسے پالک، مولی، میتھی، گوبھی، شلجم اور گاجر وغیرہ۔اگر آپ دن میں ایک بار بھی پتوں والی سبزی کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی عمر ڈھلنے کے حساب سے حواس کمزور ہونے میں کمی واقع ہونے لگتی ہے۔

زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھائیں اور کوشش کریں کہ جو سبزیاں آپ کھائیں وہ غیرنشاستے دار ہوں کیونکہ ان سبزیوں میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔

پڑھئیے سستی، تھکاوٹ، گھبراہٹ اور کمزوری کی وجوہات اور اس کا علاج

  • اخروٹ کا استعمال

اخروٹ کھانے کی عادت بنائیں اس کے نتیجے میں انسانی دماغ کے سگنلز بہتر کام کرنا شروع کردیتے ہیں اور دماغی افعال میں بہتری آتی ہے، اسے کھانے سے ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے۔

 اپنی خوراک میں ریشہ والی غذائیں بھی شامل کریں جیسے پاستا، دلیہ، براؤن چاول اور گندم وغیرہ۔

  • بادام

بادام کا استعمال کریں یہ یادداشت رکھنے والے عضلات میں بہتر ی لاتا ہےاور نسیان (بھولنے کی بیماری) کے علاج میں مد د کرتاہے، بادام دماغ پر پڑنے والے عمر کے اثرات کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

  • زیتون کا تیل

اگر آپ اپنی دماغ کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ماہرین اس کے لیے مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنا کھانا زیتون کے تیل میں پکائیں یہ آپ کے دماغ کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

  • مچھلی

آپ اپنی خوراک میں مچھلی اور اومیگا 3 سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔

  • دالیں

دالیں آپ کے دماغ کی بہترین دوست ہیں، گندم ، دالیں ، چاول اور دلیہ ایسی غذائیں ہیں جو دماغ کو تقویت پہنچاتی ہیں، ان میں ہر قسم کے فائدہ مند اجزاء جیسے کہ فائبر ،وٹامن بی، ای اور دیگر مفید معدنیا ت ہوتے ہیں۔لہذا انہیں نظرانداز کرنے کے بجائے اپنی غذا کا حصہ بنائيں۔

پڑھئے لاجواب نسخہ برائے اعصابی، دماغی اور نظر کی کمزوری

  • چاکلیٹ

بہتر یادداشت کے لیے چاکلیٹ نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے، ایک تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تیزی سے گرتی ہوئی دماغی صلاحیت کو روکنے کے لیے چاکلیٹ فوری مدد کرتی ہے کیونکہ یہ سوچنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور دماغ میں خون کے بہاؤ کو تیز کرتی ہے۔

 


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Before post ads

After post ads