Top ads

پٹھوں کی کمزوری کا دیسی علاج – جوڑوں کے درد کا علاج

 


پٹھوں کی کمزوری کا دیسی علاج – جوڑوں کے درد کا علاج

ہمیں اپنی مضبوط ہڈیوں اورصحت مندپٹھوں کےلئےایسی خوراک کااستعمال کرنا چاہیے جو تمام ایسے اجزاءسے بھرپور ہوں جن کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے،تاکہ ہم اپنی صحت کوقائم رکھ سکیں۔ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت کے لئے  آج ہم آپ کو ایک نسخہ بتانے جارہے ہیں جس کے باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کو پٹھوں کے درد سے چھٹکارا مل جائے گا۔

جوڑوں اور پٹھوں میں بے انتہا قوت کا نسخہ الشفا: 

  • دار چینی  6 گرام ،
  •  تین پاؤ دودھ ،
  • ایک پاؤ پانی ،
  • چینی حسب ذائقہ

تیاری :   دار چینی کو پیس کر دودھ اور پانی میں پکائیں اور کفگیر ہلا تے ریئں جب دودھ ذرا گاڑھا ہو جائے تو اس میں حسب ذائقہ چینی ملا کرصبح نہار منہ سات دن تک پیئں ۔

فوائد : جوڑوں ، اعصاب اور پٹھوں کو بے انتہا طاقت دیتا ہے اور درد کودور کرتا ہے ۔ 

 جانئے ایسی غذاؤں اور ورزشوں کے بارے میں جو آپ کو جوڑوں اور پٹھوں کےدرد سے نجات دلا سکتی ہیں

جوڑوں کی طاقت کا حلوہ

  • میدہ گندم  50 گرام ،
  • مغز کدو  50 گرام ،
  • مغز تربوز  50 گرام ،
  • گوند کیکر 10 گرام ،
  • خالص دیسی گھی250 گرام ،
  • قچینی  50 گرام ،

تیارکرنےکاطریقہ:

 میدہ کو دیسی گھی میں آہستہ آہستہ ہلکی آنچ پر بھو نیں جب رنگ سرخ ہو جائے تو اس کو اتار کر رکھ دیں باقی تمام مغزیات کو کوٹ کر بھونے ہوئے میدہ میں ڈال دیں پھر چینی کا پانی میں شیرا بنا کر ڈالیں پھر اس کو ہلکی آنچ پر 2 سے 3 منٹ تک بھونیں ، حلوہ کی طرح بن جائے گا۔

جانئے اعصابی کمزوری کی علامات اور اس کا علاج

طریقہ استعمال : 1 چمچ کھا نے والا صبح و شام  نہار منہ نیم گرم دودھ کے ساتھ ۔

فوائد  :   اعصاب اور جسم کے تمام پٹھوں کو طاقت دیتا ہے اور جوڑوں کے درد کو بھی ختم کرتا ہے ، ایک ماہ سے زیادہ استعمال نہیں کرناہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close