Top ads

چھوہارے کھانے کے فوائد – چھوہارے کھائیں صحت پائيں

 

چھوہارے کھانے کے فوائد – چھوہارے کھائیں صحت پائيں



ایک وقت تھا جب چھوہارے اور شادی بیاہ کے موقع پر تقسیم کیے جاتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ نت نئی مٹھائیاں آگئیں اور چھوہارے پیچھے رہ گئے۔ چھوہارا سرخ براؤن رنگ کا ہوتا ہے اس کا مزاج گرم تر ہوتا ہے کھجور کو خشک کر لیا جائے تو یہ چھوہارا بن جاتا ہے۔چھوہارا بھی ایک میوہ ہے جسے ﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے پیدا کیا ہے تا کہ ہم اس کے فوائد سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں ہمارے ہاں بھی کئی قسم کی کھجوریں کاشت کی جاتی ہیں کھجوروں کے زیادہ تر درخت صوبہ سندھ میں ہیں ۔لیکن کہا جاتا ہے کہ سب سے بہترین چھوہارا بصرہ کا ہوتا ہے- چھوہارے میں وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی،وٹامن ای،وٹامن کے،وٹامن ای،فولاد،کیلشیم،پوٹاشیم،کاپر اور فاسفورس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چھوہارے کے ان گنت فوائد ہیں جن میں سے چند ہم آپ کے لیے بیان کریں گے۔

 پڑھئے ایسی غذاؤں کے بارے میں جو آپ کی جنسی طاقت کو بڑھاتی ہیں

چھوہارے کے انمول فوائد:

 

·       چھوہارے ہمارے جسم کوبھرپور توانائی فراہم کرتے ہیں۔

·       چھوہاروں میں فولاد موجود ہوتا ہے اس لیے یہ ایسے افراد کے لئے مفید ہوتا ہے جنہیں خون کی کمی ہو وہ اسے ضرور استعمال کریں۔

·       چھوہاروں میں کیلشیم بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہماری ہڈیوں ،پٹھوں اور دانتوں کے لیے مفید ہے ۔

·       چھوہارے جسمانی درد اور سوجن کو بھی کم کرتے ہیں۔

·       نر چھوہارے کو اگر دودھ میں ابال کر کھایا جائے تو اس سے مردانہ طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتاہے۔

·       مسلسل چھوہارے کھاتے رہیں تو جوڑوں کے دردوں اور گٹھیا کے مرض سے محفوظ رہاجا سکتاہے اگر چھوہارے کو دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو کمر درد میں افاقہ ہو جاتا ہے اس کے علاوہ فالج میں بھی چھوہارے دودھ کے ساتھ لینے سے فائدہ ہوتا ہے۔

·       چھوہارے کی گٹھلی کو بھون کر بطور کافی استعمال کیا جاتا ہے۔

·       چھوہارے کھانے سے پھیپھڑوں کو بھی طاقت ملتی ہے۔

·       چھوہاروں کھانا گردوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔

پڑھئے دبلے اور پتلے افراد اپنا وزن کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

·       نزلہ زکام کو دور کرنے کیلئے چھوہارے چار عدد‘ ستاور اور ملٹھی‘ چھ چھ ماشے کو جوشاندہ بنا کر پلانے سے پسینہ آ کر طبیعت کھل جاتی ہے اور زکام بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

·       چھوہارا دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے ایسے افراد جن کا معدہ کمزور ہو نہ کھائیں۔

·       چھوہارا کھانے سے جسمانی تھکاوٹ دور ہوتی ہے۔

·       چھوہارا دل کی طاقت کو بڑھاتا ہے۔

·       چھوہارے قبض کو بھی دور کرتے ہیں اس کے لیے چار عدد چھوہارے رات کو پانی میں بگھو کر رکھ لیں اور صبح نہار منہ کھا لیں۔

·       چھوہارے جسم سے کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھتے ہیں۔

·       گرم مزاج والے افراد چھوہاروں کا استعمال نہ کریں۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close