| |

وزن بڑھانے کا طریقہ –دبلے اور پتلے افراد اپنا وزن کیسے بڑھائيں؟

 

وزن  بڑھانے کا طریقہ –دبلے اور پتلے افراد اپنا  وزن کیسے بڑھائيں؟

اکثر خواتین و حضرات اپنے
بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہوتے ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے طرح طرح کے طریقے
اپناتے ہیں اور اپنی اس پریشانی سے چھٹکاراپاتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی
نہیں جو بے حد دبلے پتلے  سے ہوتے ہیں اور
اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ دبلا پتلاہونا انسان کو پریشان کرتاہے اور
انسان چاہتاہے کہ میں کسی طرح اپنی اس پریشانی سے چھٹکارا پا لوں۔

اسی پریشانی کے پیش نظر آپ نے اکثر
نوٹ کیا ہوگاباہر سڑکوں کے اطراف اور پبلک مقامات پر طرح طرح کے اشتہارات لگے ہوتے
ہیں جن میں لکھاہوتا ہے کہ یہ دوائی استعمال کریں اور دبلے پتلے پن سے چھٹکارا
پائیں لیکن یہ سب آپکی صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتاہے۔

ماہرین کے مطابق وزن کم رہنا
انسان کو چست رکھتا ہے اور اسے بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے، تاہم یہ کمی ایک حد
تک رہنی چاہیئے۔ اس سے زیادہ وزن میں کمی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

سفیدبالوں کو سیاہ کرنے کا آسان قدرتی طریقہ جانئے

آج ہم ایسے ہی لوگوں کے لیے ایک
آسان طریقہ بتا رہے ہیں جس کو اپنا کر دبلے پتلے افراد باآسانی اپنا وزن بڑھا
سکتے ہیں۔

وزن بڑھانے کا زبردست نسخہ
تیارکرنے کیلئے آپ کو درج ذیل اشیاء کی ضرورت ہے

تل سیاہ               ایک پاؤ

ناریل                 آدھا پاؤ

مصری                آدھا پاؤ

مغز بادام شیریں     ایک چھٹانک

نوٹ: یہ تمام چیزیں آپ کو کسی
بھی پنسار سٹور سے باسانی مل جائيں گی۔

پڑھیں واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس میں کیا فرق ہے؟

ان تمام اجزاء کو گرائنڈر میں ڈال
کر پیس لیں۔ رات کو سونے سے پہلے دوکھانے کے چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
ایک ہفتے میں ہی آپ کاوزن بڑھنے لگے گا۔ ان شاء اللہ تعالی

جسم میں توانائی پیدا ہوجائے گی
اور دل، جگراور اعصاب کو بھی طاقت ملے گی۔وزن بڑھانے کیلے زبردست اور آزمودہ نسخہ
ہےآپ کے عزیزواقارب میں اگر کوئی دبلاہے تو اسے یہ نسخہ شیئر لازمی کریں۔

آپ کے پاس کوئی سوال ہوتو آپ
بلاجھجک کمنٹ میں لکھ سکتے ہیں۔ شکریہ

Find Latest Jobs in Pakistan

Similar Posts

0 Comments

  1. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیر اس تعلق سے میرے ذہن میں یہ سوال ہے کہ جو لائق گ پیٹ کے مریض ہے اور انکو کھانا دیر میں ہضم ہوتا ہے تو ایسے لوگوں کے لیے طریقہ استعمال کیا ہے؟
    یا اس پہلے پیٹ کا علاج ضروری ہے رہنمائی فرمائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے