|

سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا آسان قدرتی طریقہ

 سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا آسان قدرتی طریقہ


سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لاتے ہیں،
عام طور پر سفید بال ہی لوگوں کی عمر کے بارے میں بتاتے ہیں، جس کے سبب خود اعتمادی
کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔دور حاضر میں بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی
روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہورہے
ہوں۔لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔مصنوعی طریقوں سے
بال رنگنا اکثرکافی مہنگا پڑ جاتا ہے۔ سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے کیمیکل سے
بھر پور بازاری مصنوعات کے استعمال سے بچنا چاہئے دکانوں میں ملنے والی یہ چیزیں
اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کی جاتی ہیں جو بالوں کو کمزور کرتی ہیں ا وربال
جھڑنے لگتے ہیں۔کتنا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے آپ کے سفید بال بھی
کالے ہوجائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے۔ مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقے سے آپ
اپنے سفید بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے سیاہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کالے بھنے چنوں کے حیران کن فوائد

سفید بالوں کو سیاہ کرنے کے کئی ایک مجرب اور قدرتی
طریقے ہیں لیکن آج ہم آپ کو صرف وہی بتائیں گے جن کے استعمال سے چند دن میں ہی آپ
اپنے بالوں کے رنگ میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔

سفید بالوں کو سیا ہ کرنے کا پہلا آسان طریقہ

بالوں کو سیاہ کرنے والا یہ مجرب نسخہ تیار کرنے کیلئے
آپ کو تین چیزیں درکار ہیں: لیمن کا رس، آملے کا پاؤڈر اور صاف پانی ۔چار چمچ آملے
کے پاؤڈر میں دو چمچ پانی اور ایک لیمن کا رس شامل کر لیں اس آمیزے کو اچھی طرح
مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور تقریبا ایک گھنٹے کیلئے اسے پڑا رہنے دیں۔ اب یہ پیسٹ
بالوں پر لگانے کیلئے تیار ہے۔ پیسٹ کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر 20سے25منٹ تک
لگا رہنے دیں اور اس کے بعدپانی سے اچھی طرح دھولیں ۔خیال رہے کہ صابن یا شیمپو
استعمال نہ کریں اور کوشش کریں کہ اس نسخے کے استعمال کے دوران صابن یا شیمپو سے
پرہیز کریں۔ پیسٹ کو بالوں کی جڑوں تک ضرور پہنچائیں۔

جنسی طاقت کو بڑھانے والی سبزیاں

بال دھوتے وقت خیال رہے کہ
آنکھیں محفوظ رہیں۔ ا س پیسٹ کو ہر چار دن بعد استعمال کریں کچھ مہینوں میں آپکے
بال مکمل طور پر سیاہ ہوجائیں گے۔ جس دن پیسٹ استعمال نہ کر رہے ہوں اس دن صابن یا
شیمپو استعما ل کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ ہربل شیمپو استعمال کریں اورسر کی جلد
اور بالوں کی آملہ یا سرسوں کے تیل سے مالش بھی بہت مفیدثابت ہو گی۔

سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا دوسراآسان طریقہ

ایک عدد لو کی  لیں اور پھر اس کو چھیل کر کدو کش کرلیں اب ایک فرائی
پین لے کر اس میں ایک کپ آملہ کا تیل شامل کر کے گرم کرلیں جب تیل گرم ہونے لگے تو
پھر اس میں کدو کش کی ہوئی لو کی ڈال دیں اور اتنا پکائیں کہ لو کی کا رنگ ہلکا سا
سنہری ہو جائے اس کے بعد چولہا بند کردیں جب تیل ٹھنڈا ہو جائے تو پھر اس تیل کو
کسی صاف بوتل میں چھان کر محفوظ کر لیں اور نہانے سے پانچ منٹ پہلے اپنے بالوں پر
لگائیں اور پانچ منٹ بعد کسی اچھے سے شیمپو سے بالوں کو دھو لیں اس سے آپ کے سفید
بال واپس کالے ہونے لگیں گے اور یہ طریقہ ہفتے میں دو بار ضرور کریں اور کوشش کریں
زیادہ سوچ اور غصے سے پر ہیز کیا جائےکیونکہ زیادہ سوچنا اور غصہ انسان کو کافی پریشان
کر دیتے ہیں۔ یہ نسخہ اچھا لگا ہو تو شیئر کریں تاکہ دوسرے لوگ بھی ہمارے بتائے
ہوئے نسخہ سے فائدہ اٹھا سکیں۔ شکریہ

Similar Posts

0 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے