Top ads

جنسی طاقت کو بڑھانے والی سبزیاں

 

جنسی طاقت کو بڑھانے والی سبزیاں



خوشگوار ازدواجی تعلق کس شادی شدہ جوڑے کی خواہش نہیں؟ ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہے کہ اس کی ازدواجی زندگی صحت مند اور جنسی تسکین  سے بھرپور ہو۔جسم کے دوسرے نظاموں کی طرح سیکس کا بھی ایک ایسا نظام ہے جسے ہارمونز چلاتے ہیں اور اس نظام کا مقصد انسان کی نسل کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔

خوشگوارجنسی تعلق آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ جس طرح سے پیٹ بھر کے کھانا کھانا آپ کی ضرورت ہے بالکل اسی طرح  ایک مکمل تسکین پہنچانے والا ازدواجی تعلق بھی آپ کے جسم کی ضرورت ہے۔آجکل زیادہ تر لوگوں کا طرز زندگی ان کی ازدواجی زندگی پر برُی طرح اثر انداز ہوتا ہے۔اس کے علاوہ  آجکل کی غذائیں اورکئی ساری دوسری وجوہات جیسے کہ سگریٹ یا شراب نوشی،نیند پوری نہ ہونا،زیادہ دوائوں کا استعمال یا مضر صحت غذائیں بھی سیکس کی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ ایسے بہت سے طبی اورقدرتی طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بناسکتے ہیں ۔اس میں سب سے زیادہ فائدہ مند،موثر اور اہم طریقہ اپنی غذا کا خیال رکھنا ہے ۔یقینا ہم اپنی غذا کے ذریعے بھی ازدواجی تعلق سے قابل تسکین لذت حاصل کرسکتے ہیں۔آج ہم جن غذاؤں کا ذکر کریں گے جن میں کچھ سبزیاں اہم ہیں جو آپ کے جنسی تعلق کو زیادہ خوشگوار بنانے میں مدد دیتی ہیں ۔

جنسی معلومات اردو PDF ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئےیہاں کلک کریں

جنسی طاقت کو بڑھانے والی سبزیاں

چقندر:

لال رنگ کا رس رکھنے والی یہ سبزی بہت فائدہ مند ہے اس میں آئرن وافر مقدار میں موجود ہے لہٰذا چقندر سیکس سے بھرپور زندگی کے لئے بہت مفید ہے۔اس میں موجود نائٹریٹس دوران خون کو بڑھاتے ہیں اور زیادہ جنسی قوت عطا کرتے ہیں ۔

 

پالک:

اس میں فولک ایسڈ ،زنک ،آئرن اور اینٹی اوکسی ڈنٹس موجود ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ پالک زیادہ موثر طریقے سےمردکے  اسپرم کو متحرک کرتی ہے۔

 

ٹماٹر:

ٹماٹر میں ایک خاص جزو لائسوپین ہوتا ہے جو قدرتی طور پر شہوت کو بڑھاتا ہے اور قوت بخش کر جنسی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کالے بھنے چنے آپ کی جنسی قوت کو کیسے بڑھاتے ہیں؟

پیاز:

اس میں اینٹی اوکسی ڈنٹ موجود ہیں جن کی بناء پر پیاز اسپرم کی تعداداور جنسی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔پیاز اعضائے تناسل کی طرف دوران خون کو بڑھا کر بھرپور سیکس میں مددگارثابت ہوتی ہے۔

 

سوہانجنا:

سبز ڈنڈیوں کی شکل کی اس سبزی میں زنک وافر مقدار میں موجود ہے جو سیکس کو بڑھانے میں بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

آپ کے پاس کسی بھی قسم کا سوال ہو تو بلاجھجک کمنٹ کرکے پوچھ سکتے ہیں ہماری کوشش ہو گی کہ آپ کو جلد سے جلد جواب دیا جائے۔ شکریہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close