Top ads

پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگانے کےحیران کن فائدے

 

پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگانے کےحیران کن فائدے

 


آج ہم آپ کو ایک انمول راز اور عمل بتانے جا رہے ہیں امید ہےکہ آپ کو پسند آئے گااور آپ اسے اپنی بھلائی کی خاطر پڑھنے کےبعد اس پر عمل بھی کریں گے۔

 

لیکن اس سے پہلے آپ کو ہم ایک واقعہ سناتے ہیں  ایک شخص نے کہا کہ

میرے نانا 87 سال کے فوت ہوئے،

نہ کمر جھکی،

نہ جوڑوں میں درد،

نہ سر درد،

نہ دانت ختم،

ایک بار باتوں باتوں میں بتانے لگے کہ مجھے ایک سیانے حکیم نے مشورہ دیا تھا(اس وقت جب میں کلکتہ میں ریلوے لائن پر پتھر ڈالنے کی نوکری کر رہا تھا)کہ سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کریں۔

اس سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

چنانچہ ہم نے اس پر مداومت کے ساتھ عمل کیابس یہی عمل میری شفاء اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔

 قاسم علی شاہ کی مشہور اردو کتابیں یہاں سےڈاؤنلوڈ کریں

ایک طالب علم نے بتایا کہ میری والدہ اسی طرح تیل لگانے کی تاکید کرتی ہیں پھر خود بتایا کہ بچپن میں میری نظر کمزور ہو گئی تھی جب یہ عمل مسلسل کیا تو میری نظر آہستہ آہستہ بالکل مکمل اور صحت مند ہو گئی۔

 

ایک تاجر نے اپنا واقعہ بیان کیا کہ میں چترال (پاکستان کا ایک خوبصورت شہر)میں سیر و تفریح کرنے گیا ہوا تھا وہاں ایک ہوٹل میں سویا مجھے نیند نہیں آ رہی تھی میں نے باہر گھومنا شروع کر دیا  باہر بیٹھا رات کا وقت بوڑھا چوکیدار مجھے کہنے لگاکیا بات ہے ؟

میں نے کہا نیند نہیں آ رہی ! مسکرا کر کہنے لگا کہ

آپ کےپاس کوئی تیل ہے میں نے کہا نہیں۔۔۔

وہ گیا اور تیل لایا اور کہا اپنے پاؤں کے تلوؤں پر چند منٹ مالش کریں بس پھر کیا تھا میں خراٹے لینے لگا۔

اب میں نےیہ معمول بنا لیا ہے۔

پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگانے کےفوائد

ہم نے رات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ آزمایا ہے اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے اور تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔

پر سکون نیند کیلئے نیند کی گولیوں سے بہتر کام کرتا ہے۔

واقعی! اس عمل میں جادو جیسا اثر ہے۔

 

ہمیں معدے کا مسئلہ تھا پاؤں کو تلوؤں پر تیل کی مالش سے 2 دن میں ہی میرا معدے کا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔

 کیا آپ جانتے ہیں جہاز میں ایئرہوسٹس ہاتھ پیچھے کیوں باندھتی ہے؟

یہ ٹوٹکہ بہت ہی پرانا ہے چھوٹے بچوں کے پاؤں کے تلوؤں پر بھی مائیں تیل سے مالش کرتی چلی آرہی ہیں اس سے وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور صحت مند رہتے ہیں۔

 

روزانہ زیتون کے تیل سے رات کو سونے سے پہلے 2 منٹ پاؤں کے تلوؤں کی مالش کرنا شروع کر دیں اس عمل سے پاؤں کا درد ختم ہوجائےگا۔

 

پاؤں میں ہمیشہ سوزش رہتی ہو چلنے پر تھکن سے چور ہو جاتے ہوں تورات کو سونے سے پہلے پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش کا یہ عمل شروع کردیں صرف 2 دنوں میں پاؤں کی سوزش دور ہوجائےگی ۔

 

عام طور سے بہت سے لوگوں کو تلوؤں میں بہت گرما ہٹ و جلن اور سر میں درد رہتا ہے۔ایسی حالت میں لوکی کا تیل تلوؤں میں لگانا شروع کردینے سے تکلیف سرے سے دورہوجاتی ہے۔

غرض یہ کہ پاؤں کے تلوؤں کی مالش کرنے کے بے شمارفوائد ہیں امید ہے آپ اس پر عمل کرکے اپنی صحت کو بہتر سے بہترین بنائيں گے۔

نیچے کومنٹ کرکے ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگا ہ کریں۔ شکریہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close