کیا آپ جانتے ہیں ؟جہاز میں ائیر ہوسٹس ہاتھ پیچھے کیوں باندھتی ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں ؟جہاز میں ائیر
ہوسٹس ہاتھ پیچھے کیوں باندھتی ہیں؟
جن لوگوں نے جہاز کا سفر کیا ہے وہ اس بات کو جانتے ہیں
کہ جب بھی وہ جہاز میں سوار ہوں تو سامنے مسکراتے چہرے کے ساتھ پیچھے ہاتھ باندھے
خوبصورت سی ائر ہوسٹس کھڑی ہوتی ہے جوآپ سے گرمجوشی اور خوش اخلاقی سے پیش آتی ہے،
اور آپ کی نشست تک آپ کی رہنمائی کرتی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ان ائیر ہوسٹس نے اپنے ہاتھ پیچھے باندھے ہوتے ہیں
کیونکہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں کچھ پکڑا ہوتا ہے۔ آپ سوچیں گے کہ ممکنہ دہشت گردی
سے نمٹنے کے لئے شائد کوئی ہتھیار ہو مگر ایسا نہیں ہے۔
جہاز کے عملے کی جہاں اور بہت ساری ذمہ داریاں ہوتی ہیں
وہاں ایک ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ جہاز میں سوار ہونے والے مسافران کی تعداد
کو شُمار کریں اور اُن کی سیٹ تک رہنمائی کریں۔
مسافروں سے گفتگو کے دوران اُن کو شُمار کرنا ایک مُشکل
کام ہے جس میں غلطی ہوسکتی ہے اس لئے فضائی میزبان ائیرہوسٹس کے ہاتھ میں مسافروں
کی گنتی کرنے کے لیے ایک ڈیجیٹل آلہ ہوتاہے جس کی مدد سے وہ ہر مسافر کے داخلے پر گنتی کرتی ہے ۔جتنے مسافر
وہ گنتی ہے اسی کے حساب سے عملے کو مسافروں کی جاری کی گئی لسٹ کے مطابق دیکھا جا
تا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں بجلی کی اشیاء پنکھے، اے سی اور لائٹیں وغیرہ کتنی بجلی خرچ کرتی ہیں؟
اگر کوئی کم ہوتو اس کے لیئے بورڈنگ ایریا میں اناؤنسمنٹ
کی جاتی ہے۔ آئندہ آپ ان سے ملیں اور دیکھیں کہ ان کے ہاتھ پیچھے بندھے ہیں تو جان
جائیے گا آپ کی گنتی ہو رہی ہے۔