Top ads

بستر پر لیٹ کر موبائل استعمال کرنے کے نقصانات

کیا آپ بھی بستر پر لیٹ کر موبائل استعمال کرنے کی عادت میں متبلا ہیں؟

ٹیکنالوجی کے اس جدیددور میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اسمارٹ فون استعمال نہ کرتا ہو اور بالخصوص اپنے بسترپر لیٹ کر اس کا استعمال نہ کرتا ہو لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس طرح کا عمل آپ کی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟اس کے نقصان کے بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے۔ایک تحقیق کے مطابق بستر پر لیٹ کر موبائل فون استعمال کرنے والےعارضی اندھے پن اور یادداشت میں کمی جیسے امراض کا سامنا کرسکتےہیں۔

 

بستر پر لیٹ کر موبائل استعمال کرنے کے نقصانات

بستر پر لیٹ کر موبائل استعمال کرنے کے نقصانات

آنکھوں کا اندھا پن او ر نظر کی کمزوری

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل تکیے پر سر رکھ کر ایک آنکھ بند کرکے موبائل فون کی سکرین پرنظر جمانا نظر کی کمزوری اور عارضی اندھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔

 

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ایک آنکھ کی نظر کی کمزوری کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آ رہی ہے ۔جب کہ اس کی وجہ بتاتے ہوئے مورفیلڈز آئی ہسپتال لندن کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے ان لوگوں کی عادت میں بستر پر لیٹے ہوئے ایک آنکھ بند کرکے موبائل فون استعمال کرنا شامل ہے۔

 جانئے ایسی عادات جو آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتی ہیں

ڈاکٹروں کے مطابق بہت سے لوگ رات کو ایک کروٹ پر لیٹتے ہیں۔ ان کی ایک آنکھ عموماً تکیے میں چھپی ہوتی ہے جبکہ دوسری آنکھ سے وہ موبائل فون پر مصروف ہوتے ہیں۔یوں ان کی ایک آنکھ مکمل اندھیرے میں ہوتی ہے جبکہ دوسری میں ہائی ریزولوشن لائٹ پڑ رہی ہوتی ہے۔

 

بعد ازاں جب وہ شخص دونوں آنکھوں سے کمرے میں دیکھتا ہے تو روشنی میں رہنے والی آنکھ فوری طور پر اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے جبکہ دوسری آنکھ اس کے برعکس کام کر رہی ہوتی ہے۔اس صورتحال میں دونوں آنکھوں کو ہم آہنگ ہونے میں کافی دیر لگتی ہے۔ نتیجتا یہ عمل انسان کو نظر کی کمزوری اور عارضی اندھے پن کی طرف لے جانے کا سبب بنتاہے۔

 گرمی کا موسم ہے تو کیا ہوا؟ جانئے موسم گرما کے انتہائی مزیدار مشروبات

یادداشت میں کمی

اسمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں اور دماغ کو جاگنے پر مجبور کرتی ہیں،تحقیق کے مطابق اگر رات کو دیر تک موبائل کے استعمال سے آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے اور آپ 5 سے 6 گھنٹے ہی سو پاتے ہیں، اس کے نتیجے میں دوران نیند جسم کے اندر زہریلے مواد کی صفائی کا عمل اس طریقے سے نہیں ہوپاتا جیسا کہ ہونا چاہئے نتیجتا یہ زہریلے اثرات جسم کے اندر موجود رہتے ہیں اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، مختصر المدت یاداشت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

سر میں درد رہنے کی وجوہات

 پڑھیں سردرد کی وجوہات کے بارے میں جن سے فورا چھٹکارا پانا ضروری ہے

سر میں درد رہنا

اگر آپ بہت زیادہ موبائل استعمال کے عادی ہیں تو آپ سر درد کے عارضے میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔ لہذا کسی بھی چیز کے استعمال میں اعتدال پسندی ہی صحت کی ضامن ہوتی ہے۔ہم میں سے بہت سے لوگ موبائل فون کو اپنے تکیے کے نیچے یا اپنے ساتھ رکھ کر سونے کے عادی ہوتے ہیں اور یہی ہماری سب سے بڑی غلطی ہے کیوں کہ موبائل فون میں سے  ریڈیو ویوز نکلتی ہیں جو کہ  انسان کے دماغ کو متاثر کرتی ہیں لہذاضروری ہے کہ سوتے وقت موبائل فون کا یا تو سوئچ آف کریں یا اسے دوسرے کمرے میں رکھ کر سوئیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close