Top ads

فیس بوک سے ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

فیس بوک سے ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

فیس بوک سے ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟

اگر آپ فیس بوک سے اپنی پسندیدہ ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو بے فکر رہیں کیوں کہ بہت ہی آسان طریقے کے ذریعے آپ  کوئی بھی ویڈیو فیس بوک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ویسے تو ایسی کئی اینڈرائڈ ایپ بھی موجود ہیں جس میں لاگ ان کرنے کے بعد مطلوبہ ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے لیکن اس میں آپ کے موبائیل کی پرائیویسی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کیوں کہ کوئی بھی ایپ جب آپ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو آپ اس ایپ کو اپنے فون کی گیلری ، لوکیشن اور فون بک کی رسائی دیتے ہیں۔اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو وہ ایپ صحیح طریقے سے کام نہیں کرتی۔اور بار بار اشتہارات بھی آپ کو تنگ کرتے رہتے ہیں۔

واٹس سے ایپس اور گیمز کیسے شیئر کریں

آج ہم جو طریقہ آپ کو بتانے جارہے ہیں وہ نہایت ہی آسان ہے۔

فیس بوک سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے تو آپ مطلوبہ ویڈیو پہ جائيں جسے آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتےہیں۔

ویڈیو کے اوپر دائيں طرف بنے تین نقطوں پر کلک کریں یا شیئر بٹن پر کلک کریں جیسے کہ اسکرین شارٹ میں دکھایا گیا ہے۔

فیس بوک سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہفیس بوک سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

تین نقطوں یا شیئر بٹن پر کلک کرنے کے بعد کاپی لنک پر کلک کرکے ویڈیو کا لنک کاپی کرلیں۔

اب موبائیل کے براؤزر میں جا کریہ ویب سائيٹ fbdown.net  کھولیں۔

قاسم علی شاہ کی مشہور کتابیں فری میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

اس ویب سائیٹ کو کھولنے کے بعد کاپی شدہ لنک اس جگہ پیسٹ کردیں جہاں یہ ویب سائیٹ مانگ رہی ہے۔

لنک پیسٹ کرنے کے بعد ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کرکے کسی بھی کوالٹی میں ویڈیو ڈاؤن لوڈ کریں۔

یہ ویڈیو اب آپ کے ڈاؤن لوڈ فولڈر میں محفوظ ہوچکی ہے۔ اگر آپ کو ڈاؤن لوڈ فولڈر میں ویڈیو نہ ملے تو آپ سیٹنگز میں جا کرمطلوبہ فولڈر دیکھ سکتے ہیں جہاں تمام چیزیں ڈاؤن لوڈ ہورہی ہیں۔

کوئی بھی مسئلہ درپیش آنے پر آپ کمنٹ میں ہمیں بتا سکتے ہیں۔

مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکاروں نے ایک قسط میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے؟


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close