Top ads

زوم کے متبادل ایپس جن کو آپ ویڈیو کالنگ اور آنلائن کلاسز کیلئے استعمال کرسکتے ہیں

زوم کے متبادل ایپس جن کو آپ ویڈیو کالنگ اور آنلائن کلاسز کیلئے استعمال کرسکتے ہیں


اگر آپ زوم کو استعمال نہیں کرنا چاہتے (یا نہیں کر سکتے) تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو زوم کےمتبادل  کچھ بہترین سوفٹ ویئرز کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ  گھر سے آنلائن کلاس لے سکتے ہیں اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ویڈیو کالنگ اور ویڈیو کانفرنسنگ کی عمدہ خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آپ کو زوم کے متبادل سوفٹ ویئرز میں دلچسپی ہوسکتی ہے کیونکہ آپ کو پرائیویسی سے متعلق خدشات ہیں ۔

لاکھوں افراد زوم کا استعمال کررہے ہیں ، یہ ایک بہترین ویڈیو چیٹ ایپ اور ویڈیو کالنگ سوفٹویئر ہے۔ لیکن زوم پرائیویسی اور سیکیورٹی کے مسائل نے کچھ صارفین کو دوسری ایپس تلاش کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اگرآپ اپنی آنلائن کلاس یا پھر ویڈیو چیٹ کے لیے کوئی بہتریں سوفٹ ویئر کی تلاش میں ہیں تو آپ ان سوفٹ ویئرز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اسکائپ (Skype)

اسکائپ ویڈیو کالنگ اور آنلائن کلاس کے لیے ایک بہترین سوفٹ ویئر ہے۔ اسکائپ ویڈیو کال جوائن کرنے کے لیے آپ کو اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس میں پچاس کے قریب لوگ بیک وقت ویڈیو کال میں شریک ہوسکتے ہیں۔

یہ ایک فری سوفٹ ویئر ہے جو کہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز سب کے لیے موجود ہے۔اس میں ٹیکسٹ چیٹ ونڈو بھی ہے جس میں آپ باآسانی اپنے پیاروں کو میسج بھیج سکتے ہیں۔

Click here to download Skype

گوگل میٹ (Google meet)

گوگل میٹ سب سے مشہور اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا زوم کا متبادل ہے۔ اس میں بیک وقت آپ 250 شرکاء کے ساتھ ویڈیو کال کرسکتے ہیں ، پریزنٹیشنز رکھ سکتے ہیں اور میٹنگیں ریکارڈ کرسکتے ہیں اور انہیں ڈرائیو میں محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔ آپ آسانی سے اپنی کمپنی سے باہر کے شرکاء کو میٹنگ کا لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

گوگل نے حال ہی میں میٹنگ میں زوم کی طرح کے ایک گرڈ ویو کا اضافہ کیاہے ۔ اور اب گوگل میٹ Gmail کے ساتھ جڑا ہے ، لہذا آپ اپنے ای میل براؤزر ونڈو کے بائیں کالم سے ہی ویڈیو کال شروع کرسکتے ہیں۔

Click here to download Google meet

ڈسکورڈ (Discord)

اگر آپ زوم کا متبادل تلاش کررہے ہیں تو یہ سوفٹ ویئر آپ کے لیے بہتریں ثابت ہو سکتا ہے ویسے تو یہ گیمرز کے لیے ہے لیکن آپ اپنی آنلائن کلاس یا ویڈیوکالنگ کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں 10 سے 50 افراد بیک وقت ویڈیو کال کرسکتےہیں۔یہ ایک فری ایپ ہے او راینڈرائیڈ، آئی او ایس، ونڈوز اور میک تمام کے لیے دستیاب ہے۔

Click here to download Discord

مائیکروسافٹ ٹیم (Microsoft teams)

موجودہ لاک ڈاؤن او رکرونا کے حالات کے پیش نظر اس ایپ کو مائکروسافٹ نے فری کردیا ہےیہ ایپ آپ 6 ماہ تک فری استعمال کرسکتے ہیں اس کے بعد 5$ ماہانہ آپ کو ادا کرنا ہوں گے۔

اس سوفٹ ویئر سے آپ 300 افراد سے ویڈیو کانفرنس کال کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ آپ کو اسکرین شیئرنگ اور تمام میٹنگز ریکارڈ کرنے جیسی سہولیات بھی مہیا کرتی ہے۔

Click here to download Microsoft teams


 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close