Top ads

مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکاروں نے ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے؟ جانیئے

مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکاروں نے ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے؟ جانیئے

مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکاروں نے ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے؟

مسلمانوں کی تاریخ پر بننے والا ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی  ان دنوں پاکستانی ٹیلی ویژن پر دکھایا جارہا ہے۔ اس ڈرامے کا ذکر آج کل ہر فردِ واحد کی زبان پر ہے، یہ وہ ڈرامہ ہے جس نے بہت ہی کم عرصے میں اپنے کروڑوں مداح بنا لیے۔ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر مسلم وغیر مسلم ممالک میں بھی یہ ڈرامہ بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے۔ ایسے میں یہ ڈرامہ دیکھنے والوں کے دلوں میں یہ خیال بھی آتا ہے کہ ان اداکاروں نے  ڈرامے میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے ہوں گے۔ آج ہم آپ کو چند اہم کرداروں کے بارے میں بتائيں گے کہ انہوں نے اس ڈرامے کی ایک قسط میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے۔

 

صرف یہ چند چیزیں کھائیں اور تھکاوٹ، گھبراہٹ اور کمزوری سے نجات پائیں


دیلی دمیر

 

دیلی میر کو ارطغرل غازی میں کائی قبیلے کے ہتھیار اور جنگی سازوسامان تیار کرتے دکھایا گیاہے۔ دیلی دمیر اس ڈرامہ سیریز میں ایک اہم کردار تھا، یہ آخر تک سلیمان شاہ کے خاندان کے ساتھ وفادار رہے، اس اداکار نے اس ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے 40 ہزار ترکش لیرا وصول کیے جو کہ پاکستانی 9 لاکھ 20 ہزار روپے بنتے ہیں۔

 

ابن العربی

 

ابن العربی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کا وہ کردار ہے جس  نے اتنی بہترین اداکاری کی ہے کہ ہر دیکھنے والے کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔  ڈرامہ میں ابن الغربی ایک درویش ہیں جو کہ اللہ کے راستے بھٹکے ہوؤں کو سیدھا راستہ دکھاتے ہیں۔ انہوں نے ایک قسط میں کام کرنے کے 55 ہزار ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 13 لاکھ روپے ہیں۔

 

سلیمان شاہ

 

ڈرامہ میں سلیمان شاہ کا کردار بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے، یہ قبیلہ کے سردار اور ڈرامہ کے مرکزی کردار ارطغرل کے والد تھے۔ انہوں نے ڈرامہ کی ایک قسط کے 70 ہزار ترکش لیرا وصول کیے جو کہ پاکستانی 16 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

 

یہ بھی پرھیں پاکستان کے مشہور پھل آم کا نام انور رٹول کیسے پڑا؟


سلجان خاتون

 

سلجان خاتون کو ڈرامہ کے پہلے سیزن میں منفی کردار ادا کرتے دکھایا گیا ہے وہ کائی قبیلہ کے سردار سلیمان شاہ کے خون کی پیاسی تھیں جبکہ باقی کے سیزنز میں سلجان خاتون اس سلطنت کی سب سے وفادار خاتون رہیں، انہوں نے ڈرامہ میں ارطغرل کی بھابھی کا کردار ادا کیا۔ اس اداکارہ نے ایک قسط کے 90 ہزار ترکیش لیرا لیے جو کہ پاکستانی روپوں کے حساب سے 21 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

 

تورگت (نورگل)

 

تورگت کا بھی اس ڈرامہ میں اہم کردار تھا، یہ ارطغرل کے بہترین ساتھیوں میں سے ایک تھا۔ اس اداکار کی اداکاری نے بھی بے شمار مداح بنا لیے ہیں، انہوں نے ڈرامہ کی ایک قسط کے 1 لاکھ 80 ہزار ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 41 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

 

حلیمہ خاتون

 

حلیمہ خاتون اس ڈرامہ کی ہیروئن تھیں۔ انہوں نے اس ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے 2 لاکھ ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 45 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ یہ اداکارہ پاکستان میں کافی مقبول ہیں جبکہ ترکی میں بھی یہ اول درجے کی اداکارہ تصور کی جاتی ہیں۔انہوں نے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے اپنے کیرئیر کا آغازکیا اور آغاز سے ہی اپنی اداکاری سے کروڑوں مداح بنا لیے۔


قاسم علی شاہ کی مشہور کتابیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

ارطغرل غازی

 

ارطغرل اس ڈرامہ کے ہیرو ہیں وہ ایک مجاہد تھے جنہوں نے اسلام کی سربلندی اور اس کے بول بالا کے لیے کفار کے ساتھ جنگیں لڑیں اور غلبہ حاصل کیا۔  ڈرامہ کے ہیرو نے سب سے زیادہ رقم وصول کی، انہوں نے ایک قسط میں کام کرنے کے ڈھائی لاکھ ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 56 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ پیسے لیتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close