Top ads

بجلی کی اشیاء کتنے یونٹ خرچ کرتی ہیں؟جانئے


بجلی کی اشیاء کتنے یونٹ خرچ کرتی ہیں؟جانئے

بجلی کی اشیاء کتنے یونٹ خرچ کرتی ہیں؟جانئے

ہم میں سے ہر ایک اپنی سہولت کے مطابق اور زندگی کو آسان بنانے کیلئے بجلی سے چلنے والی اشیا کا استعمال کرتا ہے اور جب بجلی کا بل آتا ہے تو وہ ان پر ایک بم سے کم نہیں ہوتا۔ اور ہم بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ اتنی بجلی تو ہم نے خرچ ہی نہیں کی پھر بل اتنا  زیادہ کیوں آ گیا ہے۔بجلی واقعی اتنی خرچ ہوتی ہے یا نہیں آپ کے اسی مسئلے کو حل کرنے کیلئے  آپ کو گھر میں موجود اشیا اور ان کا بجلی کے استعمال کے حوالے سے ہم بتانے جارہے ہیں کہ کون سی چیز کتنے یونٹ تک بجلی خرچ کرتی ہے۔ بجلی کی ترسیل کرنے والے اداروں کی جانب سے اپنے صارفین کی جانب سے خرچ کی جانے والی بجلی کا حساب رکھنے کے لیے گھروں سے باہر عام طور پر میٹر لگائے جاتے ہیں عام طور پر یہ میٹر دو طرح کے ہوتے ہیں۔

پڑھیں مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکاروں نے ایک قسط میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے؟

ڈسک میٹر

اس قسم کے میٹر پہلے ہوا کرتے تھے لیکن آج کل شائد ہی کہیں لگے ہوں، اس میٹر میں ایک ڈسک لگی ہوتی ہے جو بجلی کے استعمال کے حساب سے چلتی ہے اس  ڈسک کے  600 چکر پورے ہونے پر بجلی کا ایک یونٹ استعمال ہوتا ہے۔

 

ڈيجیٹل میٹر

ڈیجیٹل میٹر دراصل ڈسک میٹر کی ہی جدید شکل ہے اس میٹر میں سرخ روشنی جل بجھ رہی ہوتی ہے جتنا زیادہ بجلی کا استعمال ہوتا ہے اس سرخ روشنی کے جلنے بجھنے کی رفتار بھی اتنی ہی تیز ہوتی ہے یہ روشنی 3200 بار جب جلتی بجھتی ہے تو بجلی کا ایک یونٹ استعمال ہوتا ہے اس کے جلنے بھجنے کی تعداد ہر میٹرکی اسکرین کے اوپر لکھی ہوئی بھی ہوتی ہے۔

اب ہم آپ کے زیر استعمال الیکٹرک اشیاء کےبارے میں بتائیں گے کہ کونسی چیز کتنی دیر چلے تو ایک یونٹ خرچ ہوتا ہے؟


ائیر کنڈیشنر

گرمیوں کے موسم میں بجلی کے بل میں سب سے زیادہ اضافے کا سبب یہی بنتا ہے۔

اگر آپ کا اے سی ایک ٹن کا ہے تو  ایک ٹن کا اے سی 1200 سے 1600 واٹ تک کی طاقت کا حامل ہوتا ہے جب کہ ڈيڑھ ٹن کا اے سی 1800 سے 2500 واٹ کا حامل ہوتا ہے، اور ایک ڈیڑھ ٹن کا اے سی ایک گھنٹے میں 2.5 یونٹ بجلی کا استعمال کرتا ہے اب آپ خود حساب لگا لیں آپ جتنے گھنٹے اے سی چلائیں گے  اتنے ہی یونٹ بڑھتے جائيں گے اور اس طرح بجلی کے بل میں اضافہ ہوتا جائے گا۔


پنکھا

گرمی کے موسم میں پنکھے دن رات چلتے ہیں اور ان کی پاور اعشاریہ صفر آٹھ کے برابر ہوتی ہے اور اگر دن میں بارہ گھنٹے تین پنکھے چلیں تو یہ ایک دن میں دو اعشاریہ چار یونٹ کا استعمال کریں گے جو ایک مہینے میں تقریبا 87 یونٹ خرچ کریں گے۔

قاسم علی شاہ کی مشہور کتابیں فری میں یہاں سے  ڈاؤن لوڈ کریں

اگر آپ ایک پنکھا چلاتے ہیں تو یہ تقریبا 29 یونٹ مہینے کے خرچ کرے گا۔


استری

استری تو ہر گھر میں تقریبا روز بار بار استعمال ہوتی ہےیہ عموما ایک ہزار واٹ کی ہوتی ہے یعنی اگر استری ایک دن میں ایک گھنٹہ چلے تو یہ ایک یونٹ بجلی خرچ کرے گی اسی طرح اگر ہر روز ایک گھنٹہ چلے تو مہینے میں اس کا خرچ 30 یونٹ کے برابر ہو سکتا ہے۔


ریفریجیریٹر

فریج عام طور پر فریج 0.250کلو واٹ کی پاور کے حامل ہوتے ہیں اور گرمی کے موسم میں سولہ گھنٹوں تک کام کرتے ہیں باقی وقت میں ان کا کمپریسر بند رہتا ہے۔ اس فارمولے کے حساب سے جب ہم کلو واٹ پاور کو سولہ سے ضرب دیں تو اس حساب سے فریج ایک دن میں چار یونٹ تک بجلی خرچ کرتا ہے جو ایک مہینے میں 120 یونٹ بنتے ہیں۔

صحت کے متعلق آرٹیکلز پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close