| |

پاکستان کے سب سے مشہور پھل آم کا نام انور رٹول کیسے پڑا؟ جانئے

پاکستان کے سب سے مشہور پھل آم کا نام انور رٹول کیسے پڑا؟ جانئے

پاکستان کے سب سے مشہور پھل آم کا نام انور رٹول کیسے پڑا

آم ایک ایسا پھل ہے جونہ صرف کھانے میں بےحد لذیذ اور خوش ذائقہ ہے۔ ہرعمر کا بندہ اسے شوق سے کھاتا ہے۔ بلکہ یہ واحد پھل ہے جس سے بننے والی ڈشز بھی بے شمار اور ہر ذائقہ کی ہیں۔ میٹھی‘ نمکین اور ترش تینوں ذائقوں کی ڈشز اس سے تیار کی جا سکتی ہیں۔ اس پھل کو یہ منفرداعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کا اچار بنایا جاتا ہے۔گویا یہ پھل پکنے سے پہلے ہی مرغوب ہے۔

پاکستان کے سب سے مشہور پھل آم کی اقسام میں سے ایک قسم انور رٹول ہے اس کا نام انور رٹول کیسے پڑا آج ہم اس کے بارے جانیں گے۔

پاکستان میں تقریبا 2 درجن اقسام کے آم پیدا ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ مشہور انور رٹول، دسہری، لنگڑا، سرولی، سندھڑی اور توتا پری ہیں، لیکن کم قیمت کی وجہ سے ملک میں چونسا مشہور ہے اور یہ ملک میں پیدا ہونے والے آموں کا 60 فیصد ہوتا ہے۔

پاکستان کے سب سے مشہور پھل آم کا نام انور رٹول کیسے پڑا

پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور آم انور رٹول ہے، جس کی کہانی بھی اس کی طرح مزیدار ہے۔

انور رٹول آم پر اس کا نام تقسیم ہند سے قبل بھارت کی حالیہ ریاست اترپردیش کے ضلع باغ پت سے ہجرت کرکے پاکستانی صوبے پنجاب میں آںے والے ایک آم کے کسان نے رکھا تھا۔

اتر پردیش کے گاؤن رٹول سے پاکستان ہجرت کرکے آنے والے کسان نے جب یہاں آم کی پیداوار کی تو انہوں نے نئی قسم کو اپنے والد انور اور گاؤں رٹول کا نام دیا اور یوں مذکورہ عام کا نام انور رٹول پڑ گیا۔ ویسے اگر اس کے وطن کی بات کی جائے تو اس کا آبائی وطن جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ہے۔

آم کی تین اقسام ایسی ہیں جو کہ ذائقے اور خوشبو کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں، جس کو دیکھ کر ہر ایک کا دل للچاتا ہے۔

جانئے موسم گرما کے انتہائی مزیدار ٹھنڈے مشروبات کے بارے میں

صحت کیلئے پریشان رہنے والے افراد کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایک پیالی آم

 میں تقریباً 60 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ آم میں 20 سے زیادہ وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن اے، پوٹاشیم، فولیٹ (وٹامن بی کی ایک قسم) بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ریشہ بھی پایا

جاتا ہے۔


آم اپنی تاثیر کے لحاظ سے گرم خشک ہوتا ہے۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ آم کھانے کے بعد لسّی کا استمعال کرلینا چاہئے تاکہ اس پھل میں موجود گرم اجزاء آپ کی صحت کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔


Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے