Top ads

وائی فائی کی سپیڈ بڑھانے کے 5آسان ترین طریقے


وائی فائی کی سپیڈ بڑھانے کے 5آسان ترین طریقے


انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کا آسان طریقہ


انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کل ہمارا  سب سے بڑا مسئلہ ہے ،اس مسئلے نے براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ۔ اکثر افراد اس سے پریشان بلکہ ذہنی جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔بعض اوقات انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ کمپنی نہیں ہوتی بلکہ اس کی وجہ آپ خود ہو سکتے ہیں یا آپ اپنے راؤٹر کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کررہے ہوتے ہیں۔ تاہم کچھ ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ آئیے ہم آپ کو ایسی ہی کچھ ٹپس دیتے ہیں جس سے آپ کے وائی فائی کی سپیڈ میں حیران کن حد تک اضافہ ہو جائیگا۔

انٹرنیٹ سپیڈ کو کیسے بڑھائیں؟

راؤٹر رکھنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب


راؤٹر  رکھنے کی بہترین جگہ عام طور پر گھر کے درمیان ہوتی ہے اور وہ بھی کسی میز یا شیلف پر۔ ہمیشہ ایسی جگہ کاانتخاب کریں جہاں سے باآسانی سگنل پہنچ سکیں۔ آپ اگر راؤٹر کو دوسری منزل پر لگا دیں اور خود پہلی منزل پر بیٹھے انٹرنیٹ سپیڈ کو کوس رہے ہوں تو یہ غلط ہے۔ اپنے راؤٹر کو دیواروں سے دور رکھنا مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ گھر کے درمیان راؤٹر کو رکھ کر آپ ڈیڈ اسپاٹس سے کافی حد تک بچ سکتے ہیں۔

پاس ورڈ کا استعمال


اپنے گھر کے براڈ بینڈ نیٹ ورک کو ایک پاس ورڈ کے ذریعے تحفظ دینا بھی رفتار کو بڑھاتا ہے۔ اس پر نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، گاہے بگاہے اپنے راؤٹر کے پاسورڈ کو بدلتے رہنا بھی انٹرنیٹ سپیڈ کو بڑھانے میں مددگارثابت ہوتاہے۔ کوشش کریں کم سے کم ڈیوائس کونیکٹ رکھیں کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی۔


اپنے راؤٹر کو ری اسٹارٹ کرنا معمول بنائیں


راؤٹر کو ری اسٹارٹ کرنا رفتار بڑھانے کے لیے ایک بہترین طریقہ ہے، تاہم ہر بار مینوئلی کرنے سے وائی فائی کی رفتار سست پڑسکتی ہے، اس لیے ایک خودکار شیڈول تشکیل دیں جو روزانہ یا ہفتہ میں ایک بار روٹر کو ری اسٹارٹ کردے۔اس شیڈول کی تشکیل کے لیے آپ اپنے راؤٹر کے آئی پی ایڈریس میں جاکر سیٹنگ کرسکتے ہیں۔روزانہ کی بجائے ہفتہ وار راؤٹر کو ری اسٹارٹ کرنا بہترین طریقہ ثابت ہوگا۔

الیکٹرونک چیزوں سے دور رکھنا


ہم میں سے بیشتر افراد اپنے راؤٹرز کو ٹیلی ویژن یا ٹیلی فون کے قریب رکھ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں سگنلز متاثر ہوتے ہیں۔ آف کام کے مطابق کارڈ لیس فون، ڈیمر سوئچز، اسٹیریو، کمپیوٹر اسپیکرز، ٹی وی اور مانیٹرز یہ سب وائی فائی پر راؤٹر کے بہت زیادہ قریب ہونے کی صورت میں اثرانداز ہوسکتے ہیں، لہذا ان آلات کو راؤٹر سے دور لے جائیں۔آف کام نے مشورہ دیا ہے کہ فرش کی بجائے راوٹر کو میز یا شیلف پر ہی رکھیں، فرش پر رکھنے سے سگنل متاثر ہوسکتے ہیں۔ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ روٹر کو دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکر، مانیٹرز سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔


کمپیوٹر کے لیے وائر کا استعمال


اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر انٹرنیٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بہتر یہی ہے کہ وائی فائی راؤٹر کو اپنے کمپیوٹر سے کونیکٹ کرنے کے لیے کیبل یعنی تار کا استعمال کریں، اس سے سپیڈ میں بہترین اضافہ ہوگا۔ کیوں کہ تار کے استعمال سے آپ کا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ براہ راست راؤٹر سے منسلک ہوگااور درمیان میں کوئی چیز سست رفتاری کا باعث نہیں بنے گی۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے بتائے ہوئے یا پوچھے گئے سوال یا موضوع پر لکھیں تو آپ نیچے کمنٹ کرسکتے ہیں ہم آپ کے سوال کا جواب دینے کی ضرور کوشش کریں گے۔ شکریہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close