Top ads

ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟


ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

ارطغرل غازی کون تھے

ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟


پاکستان میں پہلے رمضان المبارک سے پی ٹی وی ہوم پر 7 بج کر 55 منٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے کو جہاں عوام نہایت دلچسپی کے ساتھ  دیکھ رہے ہیں وہیں اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ڈرامے کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ نامی شخص اصل میں کون ہے؟ اور اس پر ڈرامہ بننے کی وجہ کیا ہے؟ آج ہم آپ کو ان سوالوں کے جواب دینے کی کرشش کریں گے۔

ارطغرل غازی کون ہے؟


ارطغرل غازی دراصل سلطنتِ عثمانیہ کے بانی اور اس کے پہلے حکمران سلطان عثمان غازی کے والد کا نام تھا۔

تاریخ پیدائش:   یکم جنوری 1198

تاریخ وفات:      یکم ستمبر 1281

زوجہ:                حلیمہ خاتون

والد:                 سلیمان شاہ

والدہ:               حائمہ خاتون

 ارطغرل غازی ایک بہادر، نڈر، جنگجو شخص تھے جیسے کہ ڈرامہ سیریل میں دکھایا گیا ہے۔اسلام کی سربلندی کی خاطر ارطغرل اور دیگر عثمانی سلاطین کی مجاہدانہ سرگرمیوں کی وجہ سے  عام طور پر ان کے ناموں کے ساتھ "غازی" کا لقب لگایا جاتا ہے۔ ارطغرل غازی عمر بھر سلجوقی سلطنت کے وفادار رہے لیکن ان کی زندگی کے آخری ایام میں سلجوقی سلطنت اپنی آخری سانسیں لے رہی تھیں اور منگول سلطنت نے پورے اناطولیہ (موجودہ ترکی) پر قبضہ کر لیا تھا جو ان کے لیے سخت تشویش کا باعث تھا اور ان کی آرزو تھی کہ ایک عظیم اسلامی سلطنت کا قیام عمل میں آئے۔ چنانچہ ارطغرل کے سب سے چھوٹے بیٹے غازی عثمان اول نے ان کا یہ خواب پورا کیا اور ایک عظیم الشان سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی۔

 وہ اپنے قبیلے کا دفاع کرنا خوب جانتے تھے،اور ان ہی کی پے در پےفتوحات کے باعث سلطنتِ عثمانیہ کا قیام ممکن ہوا تھا۔معتبر تاریخی حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ارطغرل کا تعلق غز ترک قبائل کی شاخ قائی قبیلہ سے تھا۔یہ تمام قبیلے خانہ بدوش تھے۔ جہاں سر سبز علاقہ اور پانی نظر آیا، وہیں خیمے گاڑ کر ڈیرہ ڈال لیا۔قائی قبیلہ باقی قبیلوں سے کچھ بڑا اور طاقتور تھا(قائی ترکی زبان کا ایک لفظ ہے جس کے معنی ہیں وہ شخص جس کے پاس قوت اور اقتدار ہو) ۔ سلیمان شاہ اس قبیلے کا سردار تھا۔ یہ نہایت جنگجو قبیلہ تھا۔




ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ ان ہی کی کہانی ہے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسی تاریخ کا دوسرا حصہ بھی ریلیز کیا جا چکا ہے، جس میں عثمان (جو کہ ارطغرل کے بیٹے ہیں) کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔پی ٹی وی ہوم پر اس ڈرامے کی اب تک گیارہ اقساط آچکی ہیں جب کہ اس کی پہلی قسط آتے ہی اس ڈرامے کی مقبولیت میں بے انتہا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تُرک سیریز ’ارطغرل غازی  کو پہلی بار 2014 میں تُرکی کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا اور اِس سیریز کو پاکستان میں اردو میں نشر کرنے سے قبل 60 مختلف زبانوں میں نشر کیا جاچکا ہے۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Before post ads

After post ads