Top ads

وزن کیسے کم کریں | وزن کم کرنے کے دو آسان طریقے

how to lose weight

وزن کیسے کم کریں | وزن کم کرنے کے دو آسان طریقے
ہم میں سے اکثر لوگ وزن بڑھنے کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں وزن بڑھنے کی وجہ فارغ بیٹھے رہنا ہی نہیں بلکہ کئی اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں، کچھ لوگ اور ہمارے معاشرےکی عورتیں وزن بڑھنے کی صورت میں کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں اور سوچنا شروع کردیتے ہیں کہ وزن کیسے کم کیا جائے؟ لیکن کھانا پینا قطعی طور پر نہ چھوڑیں اس سے آپ کی صحت کو نقصان ہو سکتا ہے، بلکہ کچھ ایسے طریقے اپنائیں جن سے وزن میں خاطرخواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔ ان چند طریقوں میں سے دو انتہائی آسان طریقے ہم آپ کو بتانا چاہیں گے
پانی میں تیزپتہ ڈال کر پئیں
یہ پانی پئیں اور وزن میں بغیر کسی کثرت کے کمی پائیں۔
طریقہ کار: دو گلاس پانی کو گرم کریں اس میں دو تیز پتے، ایک چمچ زیرہ اور ایک الائچی ڈال کر خوب پکائیں۔
نیم ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک عدد لیموں کا رس شامل کریں اور پی لیں۔


اس پانی کو روزانہ پینے سے آپ کی صحت بالکل برقرار رہے گی، وزن بھی کم ہوگا اور جسم کا اضافی کولیسٹرول بھی کم ہوجائے گا۔
اوقات: اس پانی کو روزانہ ناشتے سے پہلے لازمی پئیں اور اگر رات کو کھانے کے بعد پیٹ زیادہ بھر گیا ہے تو اس پانی کو بنا کر پی لیں اس سے آپ کو راحت ملے گی۔ معدے کی تکلیف اور بدہضمی میں بھی مفید ہے۔
وزن کم کرنے کا دوسرا آسان طریقہ کھیرے کا استعمال ہے لیکن اس کو استعمال کس طرح کرنا ہے؟ اور کس وقت کرنا ہے؟ اس کا جواب ذیل میں پڑھا جا سکتا ہے۔
ناشتے میں استعمال:
وزن میں اگر واقعی کمی کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں تیل والی غذا مثلا پراٹھا وغیرہ کا استعمال مت کریں۔ کھیرے کو صبح دہی کے ساتھ کھائیں، اس سے آپ کا پیٹ بھاری پن سے بھی بچے گا اور جسم کی زائد چربی بڑھنے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔ اس کا مستقل استعمال فاضل مادوں اور کولیسٹرول کی شکایت بھی دور کردے گا۔


کھیرے کے جوس کا استعمال:
دوپہر 12 بجے کے وقت اس جوس کو ضرور ایک مرتبہ پئیں ، یا اگر آپ کے پاس وقت کم ہے تو صبح ناشتے کے بعد ہی جوس کو بناکر ایک بوتل میں رکھ لیں اور پانی کی جگہ دن بھر استعمال کریں۔ اس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی دور ہوگی، وزن کی شکایت، جلدی خرابی اور کولیسٹرول بھی کم ہوتا نظر آئے گا۔
جوس بنانے کا طریقہ: کھیرے کو دھو لیں ، بغیر چھلا کھیرا ، پانی ،آدھی کالی مرچ اور لیموں کا رس بلینڈر میں ڈالیں اور گرائنڈ کریں لیجیئے ہوگیا تیار آپ کا جوس۔
دوپہر اور رات کے کھانے میں کھیرے کا استعمال:

دوپہر اور رات کے کھانے میں کوئی بھی غذا کھائیں اس کے ساتھ کھیرا سلاد کے طور پر لازمی استعمال کریں۔  کھٹا کرکے ذائقے کے طور پر لیموں کا رس بھی کھیرے پر ڈالا جاسکتاہے۔
مندرجہ بالا طریقہ کار کو سامنے رکھتے ہوئے اگر آپ کھانے میں کھیرے کے استعمال کو بڑھائیں اور زیادہ تیل والے کھانوں سے اجتناب رکھیں تو ماہرین کے مطابق سات دن میں ہی آپ کو تھوڑا بہت فرق لازمی دکھائی دے گا۔
یہ خیال رہے کہ صرف کھیرا کھانے پر غور نہ کریں بلکہ دیگر صحت مند غذاؤں کو بھی اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنائیں۔ کیونکہ کھیرے کی کثیر مقدار آپ کے دماغ کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close