Top ads

رمضان المبارک میں جسم کو پانی کی کمی سے کیسے بچایا جائے؟

رمضان المبارک میں جسم کو پانی کی کمی سے کیسے بچایا جائے؟

رمضان المبارک میں جسم کو پانی کی کمی سے کیسے بچایا جائے؟


رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے اور ساتھ ہی ملک میں گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اور اس بار کرونا وائرس کی وجہ سے وہ  رونق دیکھنے میں  نہیں آ رہی  ہے جو ہر سال دیکھنے میں آتی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں زیادہ تر افراد گھروں پرعبادات کا اہتمام کررہے ہیں ۔

اس ماہِ مقدس میں سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ  جہاں ہم عبادات کرتے ہیں وہیں ہم اپنے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں، چونکہ گرمی بہت زیادہ  ہے جس کی وجہ سے پسینہ آنا عام بات ہے، پسینے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے جسے کنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہے۔


ماہرین طب کے مطابق گرمی میں روزہ رکھنے کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے لیے سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیے۔



سحر و افطار میں پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ اپنی غذا میں شامل کریں، غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں۔



سحری میں کم از کم 2 گلاس پانی لازمی پئیں جبکہ جوس اور کولڈ ڈرنک سے دور رہیں۔ یہ آپ کے وزن میں اضافہ کریں گی۔اور آپکو معدے کے امراض کا سامنا بھی ہو سکتاہے۔


افطار کے اوقات میں ایک ساتھ پانی کی بہت زیادہ مقدار  پینا  صحت کے لیے نقصان دہ  ہوسکتا ہے جبکہ اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہے۔ اس لیے اس وقت پانی کو متوازن طریقے سے استعمال کریں۔افطار کے وقت کھجور اور پانی کا استعمال سنّت نبوی ہےلہذا  روزہ کھجور اور 2 گلاس پانی کے ساتھ افطار کریں۔اور قسم اقسام کے مشروبات سے اجتناب کریں یہ آپ کے پیٹ کو بھاری کرسکتے ہیں۔



گرم او ردھوپ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

رمضان المبارک میں جسم کو پانی کی کمی سے کیسے بچایا جائے؟




افطار کے بعدا پنی تمام پر مصروفیات کے دوران پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد پیتے رہیں۔



بعض اوقات سستی اور تھکاوٹ کے باعث انسان پانی پینے کیلئے کچن کی طرف اٹھ کر جانا پسند نہیں کرتا لہذا اب ایسا نہ کریں کیوں کہ اس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔
ان  چند باتوں پر عمل کرکے آپ اپنے جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو دور کرسکتے ہیں اور اپنے رب کے حضور عبادات کو احسن انداز سے انجام دے سکتے ہیں۔



2 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

Before post ads

After post ads