| | |

واٹس ایپ سے ایپس اور گیمز کیسے شئیر کریں؟ پڑھیں

واٹس ایپ سے ایپس اور گیمز کیسے شئیر کریں؟

واٹس ایپ سے ایپس اور گیمز کیسے
شئیر کریں؟ پڑھیں

آج ہم آپ واٹس ایپ پر اپنے دوستوں کے ساتھ آپ کی پسندیدہ
ایپس یا گیم
ز
کو شئیر کرنے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ جی ہاں آج تک آپ کو یہ بات کسی نے نہیں
بتائی ہوگی کہ کیا واٹس ایپ سے بھی گیمز اور ایپس شئیر کی جاسکتی ہیں جی بالکل آپ
ایپس اور گیمز کو واٹس ایپ کے ذریعہ شیئر کرسکتے ہیں۔ ویسے تو واٹس ایپ جو اس وقت بہت
زیادہ استعمال ہونے والی سب سے مشہور ایپس میں سے ایک ہے ،اس کے ذریعے آپ  پیغامات ، آڈیوز ، صوتی پیغامات ، اپنی لوکیشن ،
ویڈیو ، دستاویزات ، تحفے ، اور تصاویر شئیر کرسکتے ہیں۔ ایسے میں یہ بات ذہن میں
آتی ہے کہ آیا ہم واٹس ایپ کے ذریعے ایپس اور گیمز کیوں شئیر نہیں کرسکتے۔ بذات
خود واٹس ایپ میں تو اس طرح کا کوئی آپشن نہیں ہے ۔ لیکن آپ ایسا کرسکتے ہیں۔

جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا ہے کہ واٹس ایپ میں باضابطہ
طور پر یہ فیچر موجود نہیں ہے جو آپ کے دوستوں کے ساتھ ایپس یا گیمس شیئر کرسکے  لیکن آپ کسی اور ایپ کی مدد سے ایپس اور گیمز کو
آسانی سے شئیر کرسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ، ہم ایک ایسی ایپس کے بارے میں بات کرنے
جارہے ہیں جو آپ کو اپنے پسندیدہ ایپس یا گیمز واٹس ایپ کے ذریعے اپنے دوستوں کے
ساتھ شئیرکرنے  میں مدد کرتی ہے۔

جمیل نوری نستعلیق اردو فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

سب سے پہلے ، پلے اسٹور سے آپ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں
آپ دئیے گئے لنک سے بھی اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔




ایپ کو کھولیں ،  آپ کو ایپ کا ایسا انٹرفیس دکھائی دے گا ۔ جس ایپ
کو آپ اس ایپ کے ذریعے شیئر کرنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں۔

واٹس ایپ سے ایپس اور گیمز کیسے شئیر کریں؟

اس کے بعد ، آپ کو ایک فہرست دکھائی جائے گی جس میں آپ
واٹس ایپ کا انتخاب کریں گے۔

اس کے بعد آپ کو اس دوست کا رابطہ نمبرمنتخب کرنا ہوگا
جس کے ساتھ آپ ایپس کا شئیر کرنا چاہتے ہیں۔

ایک بار جب آپ یہ کر لیتے ہیں تو ، ایپ بھیج دی جائے گی
اور آپ کا دوست ایپ کو براہ راست واٹس ایپ سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرے گا۔

اس ایپ سے آپ اپنے موبائیل سے ہر قسم کی گیمز بھی بھیج
سکتے ہیں ۔

یہ ایپ بالکل ایڈ فری ہے یعنی اس میں ایڈز بار بار آپ کو تنگ نہیں کریں گے۔

بعض اوقات موبائیل ان بھیجی گئی ایپس کو انسٹال کرنے کی
اجازت طلب کرتا ہے تو سیٹنگ میں جا کرآپ اس آپشن کو آن کر سکتے ہیں جیسا کے نیچے
دی گئی تصویر میں واضح ہے۔

واٹس ایپ سے ایپس اور گیمز کیسے شئیر کریں؟

نیز ، آپ فیس بک میسنجر کے ذریعہ یا کسی دوسرے سوشل میڈیا
کے ذریعے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ گیمز اور ایپس کو شئیر کرسکتے ہیں۔

Similar Posts

0 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے