Top ads

ایسی عادات جو آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتی ہیں

which foods inrease risk of cancer

ایسی عادات جو آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتی ہیں


ہر انسان ذائقے کا شوق رکھتا ہے اور ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ اپنے کھانے میں ایسی چیزوں کو شامل کرے جو ذائقے دار ہوں یہ کبھی کبھار کے لئیے ہو تو ٹھیک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ غذائی عادات ایسی ہوتی ہیں جو کہ آپ کو کینسر کا مریض بناسکتی ہیں؟ جی ہاں یہ سچ ہے آپ کی کچھ عادات آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتی ہیں ان عادات کو اچھی طرح پڑھ کر ذہن نشین کر لیں کہیں آپ ان عادات کے شکار تو نہیں ذیل میں چند ایسی عادات ہیں جو کہ کینسر جیسے موذی مرض کا سبب بن سکتی ہیں:






باسی کھانے کی عادت


باسی اور خراب غذاں کے استعمال سے گریز کریں ایسی غذاں سے گریز کریں جو دیکھنے یا سونگھنے میں خراب محسوس ہوں، کیونکہ ان میں ایک ایسا زہریلا جز ہوسکتا ہے جو کہ جسم میں جاکر کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔




ایسی عادات جو آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتی ہیں

سرخ گوشت کا بکثرت استعمال


پراسیس شدہ سرخ گوشت کا استعمال اعتدال کے ساتھ کریں۔ کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق سرخ گوشت کے قتلوں کا زیادہ استعمال امراض قلب سے موت کا خطرہ 24 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں ذیابیطس کا خطرہ 32 فیصد جبکہ کینسر جیسے مرض کا امکان 8 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔






تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ سوگرام گوشت کھانے کو معمول بنالینا مثانے اور آنتوں کے کینسرکا خطرہ بالترتیب 19 اور 17 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں جبکہ بریسٹ کینسر کا امکان 11 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کی وجہ گوشت کو بہت زیادہ درجہ حرارت میں پکانا ہوسکتا ہے جو ایک کیمیکل heterocyclic amines کی پروڈکشن کا باعث بنتا ہے یہ ایسا کیمیکل ہے جوانسانوں میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

پلاسٹک کے برتن میں کھانا گرم کرنا


پلاسٹک کے برتنوں میں غذا کو گرم کرنا ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ غذا کو پلاسٹک کے برتنوں میں گرم کرنے سے ان میں کینسر کا باعث بننے والے اجزا شامل ہوجاتے ہیں جبکہ کینسر سے ہٹ کر بھی کچھ ایسے امراض جیسے بانجھ پن، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ بڑھتا ہے، صرف ایسے برتنوں میں کھانا گرم کریں جنھیں مائیکرو ویو کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہو۔






زیادہ نمک والے کھانے کھانا


اگر آپ کو اپنی غذا میں نمک کی زیادہ مقدار پسند ہے تو جان لیں کہ یہ عادت مختلف اقسام کے کینسر کا باعث بن سکتی ہے، خصوصاً معدے کے کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ دن بھر میں محض 12 گرام نمک کا استعمال ہی معدے کے کینسر کا خطرہ دوگنا بڑھا دیتا ہے۔


ایسی عادات جو آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتی ہیں

باربی کیو کھانوں کا زیادہ استعمال


باربی کیو کھانا بھی کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ سیخوں میں بننے والی غذائیں یا باربی کیو گوشت کینسر کا باعث بن سکتا ہے، لکڑی، گیس یا کوئلے کو جلانے سے خارج ہونے والے کیمیکلز جلد، جگر اور معدے کے کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ جنک فوڈ اور فاسٹ فوڈ جیسے کہ برگر، پیزا اور دیگر ٹرانس فیٹ، شکر، مصالحوں اور مختلف کیمیکلز سے بھرپور ہوتے ہیں، انہیں روزانہ کھانے کی عادت بنانے سے جسمانی خلیات کو نقصان پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں مختلف امراض جیسے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

میٹھےکا زیادہ استعمال


میٹھے مشروبات کو زندگی سے نکال دیں مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ میٹھے مشروبات یا سافٹ ڈرنکس سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے، ان مشروبات میں صرف چینی کی مقدار بہت زیادہ نہیں ہوتی بلکہ وہ کیمیکلز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، ان مشروبات سے دوری کینسر کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور دیگر متعدد امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔





ایسی عادات جو آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتی ہیں

الکحل کا استعمال


الکحل بھی کینسر کا باعث الکحل کا استعمال دنیا بھر میں کینسر کے مرض کی دوسری بڑی وجہ ہے، یہاں تک کہ دن میں صرف ایک بار اس کا استعمال ہی منہ، غذائی نالی، جگر، آنتوں اور بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ہے۔ ٹرانس فیٹ سیال تیل کو ٹھوس شکل دینے پر بنتے ہیں جو کہ غذاں کے ذائقے اور استعمال کی مدت کو بڑھاتے ہیں۔

مارجرین، سیریلز، ٹافیوں، بیکری کی مصنوعات، بسکٹوں، چپس اور تلی ہوئی غذاں سمیت متعدد پکوانوں میں یہ پائے جاتے ہیں. تاہم ان کا زیادہ استعمال موٹاپے کا خطرہ تو بڑھاتا ہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

3 تبصرے

close