Top ads

پودینے کے حیران کن بیش بہا طبّی فوائد

پودینے کے حیران کن بیش بہا طبّی فوائد

پودینے کے حیران کن بیش بہا  طبّی فوائد


قدرت کی پیدا کی گئی ہر کھانے کی چیز کے بے شمار فوائد ہیں یہ الگ بات ہے کہ کچھ چیزیں ہم کھانا پسند نہیں کرتے۔ اللہ تعالی کی پیدا کی ہوئی کھانے کی چیزوں میں ایک چیز پودینہ ہے۔  پودینہ  ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اس میں بہت سے نیوٹریشن موجود ہوتے ہیں اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

یہ خون صاف کرنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے۔
جگر کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔
پودینے کے جوس کے فوائد


اگر پودینے اور لیموں کا پانی ملا کر روز پیا جائے تو جلد ترو تازہ رہتی ہے اور اس میں چمک بھی آجاتی ہے کیونکہ اس پودے میں بیرونی خوبصورتی کے کئی فوائد موجود ہیں۔




پودینے کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے بھی مر جاتے ہیں۔ پیٹ کے علاوہ پودینہ اور بھی کافی امراض میں فائدہ بخش ہے ناک اور کان کے کیڑوں کو مارنے کے لیے پودینے کا پانی ڈالا جاتا ہے جس سے کیڑے مر جاتے ہیں۔

چہرے سے داغ دھبے صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ڈپریشن سے دور رکھنے میں کافی مددگار ہے۔
دمہ کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بہت اچھا ہے اور بلغم کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
پٹھوں کےدرد کے لیے بھی معاون ہے۔
کھانسی اور زکام کی صورت میں پودینے کا رس کالی مرچ اور کالے نمک کے ساتھ اُبال کر استعمال کرنے سے آرام آتا ہے۔
پودینے کا جوشاندہ بنا کے پینے سے بلڈپریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
اس کو سفر کے دوران بھی ساتھ رکھیں سفر کے دوران قے،متلی یا پیٹ کی بیماری ہو تو اس کا استعمال بہت فائدہ دے گا۔





پودینے کے جوس کے فائدے

پودینے کو گرائنڈ کرکے اس کی ڈرنک بنا کے پینے کے بہت سے فوائد ہیں آئیے ہم آپ کو اس کی ڈرنک کے فوائد بتاتے ہیں۔



خون کے اندر گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے چہرے پر داغ دھبے اور جگر کی مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس کے لیے پودینے کا  ڈرنک نہایت مفید ہے۔ کیونکہ اگر آپ  کا خون صاف رہے گا تو آپ بہت سی خطرناک بیماریوں سے محفوط رہیں گے۔





ایسے افراد جو خون کی کمی یا خون میں زہریلے مادوں جیسی بیماری میں مبتلا ہیں ان کے لیے بھی پودینہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس کے اندر موجود اینٹی آکسائٹس آپ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔



یہ  ڈرنک منہ میں بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کے خاتمے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتی ہے اور اس کے لیے آپ پودینے کے پتے کو چبا کر بھی کھا سکتے ہیں۔



ڈرنک بنانے کا طریقہ



گرائنڈر میں ڈیڑھ گلاس پانی لیں۔



اس میں 11 سے 15 پتے پودینہ شامل کرلیں۔



اس کو اچھی طرح گرائنڈ کریں اور چھان لیں۔



ٹھنڈا کرکے اس ڈرنک کو دن میں ایک بار ضرور پئیں۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close