اعصابی کمزوری کی علامات اور اس کا علاج
اعصابی
کمزوری کی علامات اور اس کا علاج
دبائو اور اعصابی تناو کی وجہ سے صحت کے حوالے سے پریشان دکھا ئی دیتا ہے۔کوئی رات
کو نیند نہ آنے ک شکایت کرتاہے تو کوئی صبح اٹھتے وقت تھکن،دکھن اور سستی کا گلہ
کرتا ہے۔کسی کو جسمانی دردیں بے چین کیے ہوئے ہیں تو کسی کو عام کمزوری نے تنگ کیا
ہوا ہے۔ اسی طرح تقریبا ہر دوسرا فرد
پٹھوں میں کچھاؤ ،تناؤاورذہنی اضطراب میں مبتلا پایا جا رہا ہے۔اس طرح کی علامات
کو ماہرین اعصابی کمزوری کا نام دیتے ہیں۔اعصاب ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اور
لازمی حصہ ہیں۔
ملکی حالات نے ہم سب کو اعصابی مریض بنا دیا ہے۔ اعصاب حرام مغز سے جڑا وہ نظام ہے
جو پورے جسم کے تمام تر افعال کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔اعصاب
ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو منظم کر کے دماغ سے اعضا اور اعضا سے دماغ تک پیغام
رسانی کا کا م بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔اعصاب ڈوری نما ریشے ہیں جو دماغ کو بدنَ
انسانی کے دیگر نظاموں سے مربوط رکھے ہوئے ہیں جب اعصاب میں کمزوری واقع ہو یا ان
کی کار کردگی میں نقص آنے لگے تو انسانی بدن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا
ہے۔اعصابی کمزوری سے پورا بدن کمزوری میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔چونکہ نہ صرف عصبی
نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر نظام ہی دماغ کے تابع افعال سر انجام دیتے ہیں
اور با لواسطہ یا بلا واسطہ یہ سب عصبی نظام سے مربوط بھی ہو تے ہیں۔یوں جب اعصابی
نظام کی کار کردگی میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو پوارا بدن انسانی متاثر ہونے لگتا
ہے۔
اعصابی کمزوری کی علامات
کر سستی وکاہلی کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔
افسردگی سی چھانے لگتی ہے۔
کندھوں،کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے ۔
کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا نتیجتاً انسان نحیف و ضعیف ہو کر وقت سے پہلے ہی موت
کی تمنا کرنے لگتا ہے۔
طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔
اور نا امیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خود کشی تک کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا
ہے۔
پاؤں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔
عوامل جیسے ضعفِ دماغ ،خون کی کمی،ذیابیطس،لو بلڈ پریشر، کثرتِ فکر و غم،اچانک
صدمہ،نشہ آور اشیا کا بکثرت استعمال بھی
اعصابی کمزوری کا سبب ہو سکتے ہیں۔ جسم میں فولاد،کیلشیم،پوٹاشیم،میگنیشیم اور
فاسفورس کی کمی بھی اعصابی مسائل کا ذریعہ ہو سکتی ہے۔
اعصابی کمزوری کا علاج
اسباب پر غور کریں اور اپنے معالج کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔بعد ازاں اپنے
معالج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن کریں۔،پھل،دودھ اور خشک میوہ
جات کی مخصوص مقدار کو اپنی روزمرہ غذا میں لازمی شامل کریں۔بطورِ گھریلو ترکیب
فوری تسکین کے لیے میجک آئل کا پٹھوں پر ہلکا مساج کریں اور نصف گھنٹے تک اعصاب کو
ہوا نہ لگنے دی جائے۔درد سے وقتی نجات حاصل ہو گی۔مستقل طور پر اعصابی درددوں سے
چھٹکارا پانے کے لیے درج ذیل طبی تراکیب استعمال کریں۔ کھجور 7 عدد دودھ میں پکا
کر رات کو سوتے وقت کھجوریں کھا کر دودھ پی لیا کریں۔
منہ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیا کریں۔
چلگوزہ اور مغز فندق ہم وزن سفوف بنا کر برابر وزن مصری ملا کر صبح و شام نہار منہ
دودھ کے ایک گلاس میں ایک بڑا چمچ ملا کر استعمال کریں۔
اعصابی، دماغی اور نظر کی کمزوری
لیں اور کسی برتن میں دیسی گھی میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ ہلکا براؤن ہوجائے اور
روزانہ 2 بڑے چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ چند ہفتوں تک کھائیں۔ ان شاء اللہ اعصابی کمزوری،
دماغی اور نظر کی کمزوری بھی جاتی رہے گی۔
کمزوری کے علاج کے دوران ورزش کرنا انتہائی ضروری ہے آپ اس حد تک ورزش کریں کہ آپ
کا سانس پھول جائے یا پسینہ آ جائے۔
اس بات کا خیا ل رکھیں کا مندرجہ بالا طبی
تراکیب استعمال میں لانے سے پہلے اپنے
معالج سے مشورہ کرلیں۔ورنہ مزید مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔اعصاب کو تقویت دینے
والے تمام مرکبات بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اعصابی کمزوری سے نجات
پانے کے لیے بازار میں ادویات بآسا نی دستیاب ہیں۔لبوبِ کبیر،دوا ء المسک جواہر،خمیرہ
ابریشم خاص،حب جواہر،حب عنبر مومیائی وغیرہ اعصاب کو تقویت کے لیے قابل بھروسہ ادویات
ہیں۔ پرہیز کسی بھی مرض سے چھٹکارا پانے کا لازمی عنصر مانا جاتا ہے۔
مندرجہ ذیل کھانو ں میں احتیاط برتیں۔ بادی،
ترش، بھاری، تلی ہوئی اور غیر ضروری چکنائیوں سے بچیں اور بیکری آئٹم کے استعمال
میں کمی لائیں۔