Top ads

سستی تھکاوٹ گھبراہٹ اور کمزوری کی وجوہات اور آسان علاج

سستی تھکاوٹ گھبراہٹ اور کمزوری کی وجوہات اور آسان علاج

سستی تھکاوٹ گھبراہٹ اور کمزوری کی وجوہات اور آسان علاج


تھکاوٹ یا نڈھال ہونے کا احساس دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو اپنی مصروفیات کے دوران ہوتا ہے، مگر ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو ہر وقت جسمانی طور پر خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں اور اکثر اوقات گھبراہٹ کا احساس بھی ہوتا ہے۔ عموما ایسا کمزوری کی وجہ سے ہوتاہے۔ انسان اگر تھکا ہواہو اور کام بھی کرنا ہو تو یہ تھوڑا مشکل مرحلہ ہے۔


آج ہم آپ کے لیے اس کا ایک آسان سا حل لے کے آئے ہیں یہ سب چیزیں ہر گھر میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں اور اگر نہیں ہیں تو ان کو اپنے گھر میں لازمی رکھیں اور ان کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہے۔

·       کالے چنے            (ایک مٹھی)

·       سونف                (ڈیڑھ چمچ تقریبا)

·       بادام                  (پانچ عدد)

·       چھوھارے           (تین عدد)

·       دودھ                 (ایک گلاس)



سب سے پہلے آپ چنے اور بادام رات کے وقت بھگو کے رکھ دیں۔

صبح ایک گلاس دودھ کے اندر سونف اور چھوھارے ڈالیں اور کسی برتن میں ان تینوں اشیاء کو پکائيں یہاں تک کہ دودھ کا رنگ سبز ہوجائے دودھ کا رنگ سونف کی وجہ سے سبز ہوجائے گا آب اس دودھ کو کسی چھانی سے چھان لیں۔

بادام جو آپ نے بھگوئے تھے ان کو چھیل لیں اور کالے چنوں کے ساتھ ان کو کھائيں۔


کالے چنے اور بادام کھانے کے تقریبا 15 منٹ کے بعد آپ دودھ پی لیں۔

اس عمل کو روز دہرائيں آپ کو اس کا فائدہ اپنی زندگی میں ضرور نظر آئے گا۔ آپ پورا دن ہشاش بشاش رہیں گے۔ آپ اپنا کام بھی زیادہ اچھے طریقے سے کر پائيں گے۔ کبھی کبھار انسان اپنے اوپر ایک سستی اور گھبراہٹ جیسی کیفیت محسوس کرتا ہے اور اس کیفیت میں آپ کسی سے بات کرتے وقت بھی جھجک محسوس کرتے ہیں یہ نسخہ استعمال کرکے آپ کو ان سب پریشانیوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔ ان شاء اللہ تعالی


میری آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ  کو یہ آسان ٹوٹکہ اچھالگے تو نیچے کمنٹ میں ہمیں لازمی بتائیں تاکہ ہمیں مزید اس طرح کے اچھے اور آسان گھریلو ٹوٹکے آپ کو مہیا کرتے رہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

close