انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائیں
انٹرنیٹ سے کمانا آج کل کا بہت
زیادہ سرچ کیاجانے والا موضوع بن چکا ہے ہر شخص چاہتاہے کہ وہ گھر بیٹھ کر آسانی
سے اپنا روزگار بنا سکے اور کیوں نہ یہ سوچ ہو سب کی کیونکہ نوکری میں باس کی روز
روز کی باتیں کو ن سن سکتاہے۔ ویسے تو انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے ہزاروں طریقے ہیں
جو اس فیلڈ میں ابھی قدم رکھ رہاہے اس کے لیے صحیح اور غلط جانچنا تھوڑا مشکل ضرور
ہے لیکن ناممکن نہیں ہےکیوں کہ آجکل آن لائن پیسے کمانے کو لے کر بہت سے لوگ دھوکہ
بھی دے رہے ہیں۔
اگر آپ واقعی گھر بیٹھ کر کام
کرنا چاہتے ہیں تو سب سے آسان اور محفوظ تین طرح کے طریقے ہیں:
ایک یہ کہ آپ یوٹیوب پہ چینل
بنا کر اس پہ ویڈیوز ڈالیں
انٹرنیٹ سے کمانے کا دوسر ا
طریقہ فری لانسنگ ہے
اور تیسرا یہ کہ آپ ایک ویب
سائیٹ بنا لیں
یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائيں؟
یوٹیوب آن لائن ارننگ کا بہت
بڑا پلیٹ فارم ہےبلکہ اگر کہا جائے کہ یوٹیوب بے تحاشا آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے
تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا۔ یوٹیوب 2005 میں متعارف ہوااس کی اصل ترقی اس وقت شروع
ہوئی جب دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اسے خریدلیا۔ یوٹیوب کے شروع کے دن جب یوٹیوب نیا نیا متعارف
ہوا تھا تب اسکی پالیسی اتنی سخت نہیں تھی لیکن جیسے جیسے اس پلیٹ فارم کو لوگوں
نے جوائن کرکے لاکھوں کمانا شروع کیے اس نے اپنی پالیسیاں سخت سے سخت تر کردیں حتی
کہ اب لوگوں نے اس سے ہٹنا شروع کردیا ہے اور ویب سائیٹ یا بلاگ بنا کر ایڈسنس
اکاؤنٹ کے ذریعے ایڈ لگا کرکمانا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟
سب سے پہلے اس امر کی وضاحت
ضروری ہے کہ ویسے تو یوٹیوب پر کام ہر وہ شخص کرسکتا ہے جس کو اس کا شوق ہو لیکن
ویڈیو مواد کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے یہ ان لوگوں کے لیے آسان ہےمثلا تخلیق
کاروں، اساتذہ، ویڈیو بلاگرز، صحافی،فن کارجرنل ازم اور ماس کمیونیکیشن کے طلبہ
اور طالبات کے لیےوغیرہ۔
یوٹیوب پر اگر آپ اپنا خود کا
بنایا ہوا موادڈالتے ہیں تو ہی آپ اپنے چینل سے پیسے کمانے کے اہل ہو سکتے ہیں
لیکن اگر آپ کسی اور چینل کی یا پھر کسی سوشل میڈیا ایپ سے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرکے
تھوڑی بہت ایڈیٹنگ کرکے اپنے چینل پہ ڈال دیتے ہیں تو آپ کا چینل بندکیاجاسکتاہے ۔
یوٹیوب پہ کام کرنے کے لیے آپ
کو ایک اچھے کیمرے کی ضرورت ہے اگر آپ vloging کرنا چاہتے ہیں اور اگر آپ کے موبائل کا
کیمرا اچھاہے تو آپ اس سے بھی ویڈیو بنا سکتے ہیں۔
اب بات یہ آتی ہے کہ اس پر
چینل کیسے بنایاجائے ؟اس کو صحیح طریقے سے کس طرح استعمال کیا جائے؟ اس کے تمام
پالیسیوں مدنظر رکھتے ہوئے مستقل طور پر اسے اپنی آمدنی کا ذریعہ کیےبنایا جائے؟
ان سب سوالوں جواب یہاں لکھنا
بہت دشوار ہے آپ ان سوالوں کے جواب یوٹیوب سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
ہم آپ کی اس مشکل کو آسان کرنے
کے لیے ایک چینل کا لنک دےدیتے ہیں جن کے چینل کا وزٹ کرکے کے آپ بہت کچھ سیکھ
سکتے ہیں وہ آپ کو آن لائن ارننگ کے تمام صحیح طریقوں کے بارے بتائیں گے۔
ہم نے بھی انہی سے سیکھا جو
بھی سیکھا ان کے چینل کاوزٹ کرنے کیے لیے یہاں کلک کریں۔
فری لانسنگ سے پیسے کیسے کمائيں؟
اب ہم فری لانسنگ کے بارے میں
تھوڑی بات کرتے ہیں۔ فری لانسنگ کے ذریعے بھی لوگ ماہانہ اچھے خاصے پیسے کما
رہےہیں اس کی اچھائی یہ برائی بیان کرنے سے پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ فری
لانسنگ ہوتی کیاہے۔ فری لانسنگ میں دراصل آپ کی skills کام آتی ہیں آپ کو ویڈیو ایڈیٹنگ آتی ہے تو
آپ اپنے کلائنٹ کو ویڈیو کرکے دے کر پیسے کماسکتے ہو یا آپ کو ڈیزائننگ آتی ہےتو
آپ لوگو، پوسٹر اور فلائر وغیرہ ڈیزائن کرکے پیسے کماسکتے ہو۔
اب بات کرتے ہیں کہ free lancing زیادہ اچھی ہے یا پھر ایک ویب سائیٹ بنا کے پیسے کمانا زیادہ
بہترہے؟
اگر آپ چاہتے ہیں بغیر کسی
پریشانی کے اپنی مرضی سے کام کری تو میں آپ کو یہی مشورہ دوں گا کہ آپ ایک ویب
سائیٹ پہ محنت کریں کیونکہ فری لانسنگ میں آپ کو اپنے کلائنٹ کو ایک یا دو دن میں
کام مکمل کرکے دینا ہوتاہے اور اگر کام وقت پہ مکمل نہیں ہوتاتو آرڈر کینسل بھی
ہوسکتاہے۔
آرڈرکینسل ہونے کی صورت میں آپ
کی محنت بھی ضائع ہوتی ہے اور آپکی پروفائیل پہ بھی برا اثر پڑتاہے۔
فری لانسنگ میں آپ کو اپنے
کلائنٹ کی باتیں بھی سننی پڑ سکتی ہیں۔
ویب سائیٹ سے پیسے کیسے کمائیں؟
اب ہم بات کریں گے کہ کسی ویب
سائیٹ سے کیسے پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔
پہلے یہ ہوتاتھاکہ لوگ ہزاروں
روپے خرچ کرکے ایک ویب سائیٹ کسی سے بنواتے تھے لیکن اب ایسانہیں ہے اب آپ انٹرنیٹ
پر ہی کئی ایسی ویب سائیٹس مل جائیں گی جن کی سروس کو استعمال کرتے ہوئے آپ گھر
بیٹھے مفت میں ایک اچھی ویب سائیٹ بنا سکتے ہیں۔ ویب سائیٹ بنانے کیلئے اس وقت دو پلیٹ فارم ہی سب سے مشہور ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:
بلاگر ڈاٹ کام
بلاگر ڈاٹ کام پہ جا کرآپ بغیر کوئی فیس ادا کئے اپنی ویب سائیٹ بنا سکتے ہیں۔ صرف آپ کو اپنی ویب سائیٹ کیلئے ڈومین خریدنے کی ضرورت ہے۔
ورڈپریس
بلاگنگ کیلئے ورڈپریس بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ورڈپریس پر آسانی سے اپنے کاروبار کیلئے ویب سائیٹ بنا سکتے ہیں۔ ورڈپریس پر ویب سائیٹ بنانے کیلئے آپ کو ڈومین اور ہوسٹنگ کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ آپ 70فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ دیئے گئے ہوسٹنگ لنک سے خرید سکتےہیں۔
آپ بلاگنگ بھی کرسکتے ہیں جو
کہ ایک ویب سائیٹ ہی کی طرح ہے اس پہ آپ
بنی بنائی ویب سائیٹ حاصل کرتے ہیں اور اپنا ڈومین نام خرید کر گوگل ایڈسنس سے اپرووکرواکے ماہانہ آچھی خاصی
آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔
ویب سائیٹ میں آپ کو صرف ایک
بار محنت کرنے کی ضرورت ہے مثال کے طور پر آپ کونسا ٹوپک منتخب کرتے ہیں یہ بہت
معنی رکھتا ہےکوئی ایسا موضوع تلاش کریں جس کی ماہانہ اچھی خاصی ٹریفک آپ کی ویب
سائیٹ پہ آئے اور ٹریفک اسی صورت میں آئے
گی جب آپ نے کوئی ایسا ٹاپک رکھاہوگا جس سے لوگوں کو فائدہ ہو۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو ہماری معلوماتی تحریریں اسی طرح ملتی رہیں تو اپنی ای میل کے ذریعے سبسکرائب کرلیں۔
میں کاروبار کرنا چاہتاہوں
جواب دیںحذف کریںایک تبصرہ شائع کریں