سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟

سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے

سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟


سردیوں کا آغاز ہوچکا ہے سردی کا موسم آتے ہی جہاں ٹھنڈی ہواؤں، چھوٹے دنوں اور لمبی راتوں سے لُطف اُٹھایا جاتا ہے، وہیں لوگوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر صحت کے حوالے سےبھی مسائل کا سامناکرناپڑتاہے۔ یہ موسم بہت سے لوگوں کے لیے خوشگوار ثابت ہوتا ہے جبکہ بہت سے لوگ اِس موسم کو ناپسند کرتے ہیں کیونکہ یہ  اپنے ساتھ بہت سی بیماریاں بھی لے کر آتا ہے جیسے نزلہ زکام، بُخار اور کھانسی وغیرہ۔

سردی میں بہت زیادہ باہر رہنے کے بجائے اپنی صحت کا خیال رکھا جائے کیونکہ موسم کے مضر اثرات سے خود کو بچانا بہت ضروری ہے۔ موسم کی تبدیلی میں آپ جتنی احتیاط کریں گے ، اتنا ہی زیادہ فائدے میں رہیں گے۔


اس موسم میں اگر آپ مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں گے تو آپ صحت مند رہیں گے اور صحت مندی اللہ تبارک وتعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہئے۔

سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے


صحت بخش غذا کا استعمال

موسم سرما میں سب سے زیادہ ضروری ہے کہ صحت مند غذا کا انتخاب کریں کیونکہ جب آپ صحت مند غذا لیں گے، تب ہی آپ تندرست رہیں گے، صحت مند غذا سب سے پہلی چیز ہے جو سردیوں میں ہونے والے انفیکشن اور وائرس کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔


ان صحت مند غذاؤں میں مچھلی، دالیں، تازہ سبزیاں، تازہ پھل ،گری دار میوے، انڈے اور گوشت شامل ہیں، یہ سب غذائیں لینے سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے اور آپ کا نظامِ ہاضمہ بھی بہتر رہے گا۔

سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے



پانی کا استعمال

سردیوں میں پیاس کم لگتی ہے جس کی وجہ سے بعض افراد پانی کم پیتے ہیں اور اِس کے نتیجےمیں پانی کی کمی ہوجاتی ہے،اس لیے ضروری ہے کہ روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے۔
پانی کے زیادہ استعمال سے آپ کو قبض کی شکایت نہیں ہوگی اور نظام ہاضمہ بھی اچھے سے کام کرے گا، اِس کے علاوہ آپ کی جِلد بھی خُشک نہیں ہوگی۔

سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے


ہونٹوں کی حفاظت

سردی میں جہاں پانی کے کم استعمال کی وجہ سے انسان کے جسم کے دیگر حصے متاثر ہوتے ہیں، وہیں ہونٹ بھی اس کا نشانہ بنتے ہیں، زیادہ تر افراد اور خصوصی طور پر خواتین کے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور ان کی رنگت پھیکی پڑجاتی ہے، تاہم اگر کاٹن کے کپڑے کو بھگو کر اس سے ہونٹوں کا مساج کیا جائے تو ان کی نزاکت برقرار رہے گی اور اگر کاٹن کا کپڑا گلابی لیا جائے تو اس سے ہونٹوں پر گلابی رنگت بھی نمایاں ہوگی۔


سر درد رہنا

سردی کے موسم کا سر درد کوئی عام درد نہیں ہوتا۔ اس سے آنکھوں میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے اور کام کاج میں بھی مشکل ہوتی ہے۔ اس صورت میں گھر سے باہر نکلنا اور لوگوں سے ملنا جلنا مشکل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اکثر لوگ مایوسی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔

سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے


عام طور پر یہ درد ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ باہر کا ٹھنڈا موسم دماغ کو جما دیتا ہے، جو سردرد کی وجہ بنتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ سر اور کانوں کو ٹھنڈ سے بچا نے کے لیے ٹوپی اور مفلر کا استعمال کیا جائے۔

سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے


باقاعدگی سے ورزش کرنا

اگر آپ سخت ورزش کرنے والے ہیں تو آپ چہل قدمی اور جوگنگ سے کبھی مطمئن نہیں ہونگے۔ سردی میں جِم جانا اور ورزش کرنا خاصا مشکل لگتا ہے۔ لیکن پھر بھی موسم کی وجہ سے ورزش نہ کرنا کوئی مناسب بات نہیں۔

سردیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے


بلاشبہ اگر آپ سردی میں اپنی ورزش کی روٹین جاری رکھیں گے تو نہ صرف اس سے آپ کو حرارت ملے گی بلکہ آپ کا میٹا بولزم بھی تیز ہوگا اور وزن میں بھی تیزی سے کمی آئے گی۔ سردی میں آپ جتنی کوشش کریں گے اتنی ہی کیلوریز جلیں گی۔ لہٰذا سردی میں ورزش ترک کرنے کے بجائے ،پسینہ لانے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں، اس طرح زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی