عیدالفطرپر نئے کرنسی نوٹ کس طرح حاصل کئے جاسکتے ہیں؟

fresh currency notes

عیدالفطرپر نئے
کرنسی نوٹ کس طرح حاصل کئے جاسکتے ہیں؟

اسٹیٹ بینک آف
پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ عیدالفطر
سے قبل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 20 مئی سے 31 مئی کے درمیان حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
نئے کرنسی نوٹ
حاصل کرنے کیلئے پہلے آپ کو 8877 پر ایک میسج کرکے رجسٹر ہوناہوگا۔
ایس ایم ایس
کا طریقہ یہ ہے:
میسج میں
جاکر اپنی
CNIC کا نمبر لکھیں اور اس برانچ کا کوڈ لکھیں
جہاں سے آپ نوٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور 8877 پر بھیج دیں۔
CNIC number
<space>e-Branch code send it to 8877
ایس ایم ایس
سروس چارجز 2 روپے + ٹیکس ہیں۔
میسج کرنے کے
بعد آپ کو ایک رجسٹریشن کوڈ  اور ایکسپائری
تاریخ کا میسج موصول ہو گا  جسے دکھا کر آپ
نئے کرنسی نوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ بینک جانے سے پہلے اپنا اوریجنل شناختی کارڈ اور
ایک عدد کاپی اپنے ہمراہ لیکر جائیں۔ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک فرد ہی نوٹ لینے
کا اہل ہوگا۔
اسٹیٹ بینک آف
پاکستان کے مطابق نئے کرنسی نوٹ ملک کے 142 شہروں کی 1700 کمرشل برانچز سے حاصل
کیے جاسکتے ہیں۔
ای برانچ کوڈ
جاننے کیلئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے