Top ads

موسم گرماکے انتہائی مزیدار مشروبات


موسم گرماکے انتہائی مزیدار مشروبات


موسم گرماکے انتہائی مزیدار مشروبات


موسم گرما کی آمد آمد ہے اور رواں برس جس طرح موسم سرما اپنے عروج پر رہا ایسے ہی موسم گرما بھی اپنی تمام تر شدت کے ساتھ ظاہر ہوگا۔ موسم گرما میں تیزی سے بہنے والا پسینا جسم میں پانی کی کمی پیدا کرتا ہے۔ گرمیوں میں بھوک کے بجائے پانی کی طلب بڑھ جاتی ہے۔پانی کی یہ کمی پوری کرنے کیلئے ہمیں ایسے مشروبات پینے کی ضرورت ہےتاکہ گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکےاور پانی کی کمی کو بھی پوراکیاجاسکے۔ ذیل میں کچھ ایسے مشروبات کا ہم ذکر کررہے ہیں جو کہ گھر پہ آسانی سے تیارکیے جاسکتے ہیں۔

1.    لسّی


دہی سے مکھن نکال لینے کے بعد جو سفید پانی بچ رہتا ہے ، اسے شہروں میں لسی اور دیہاتوں میں چھاچھ کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ پانی انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہوتا ہے ۔ یہ چہرے کی بے رونقی دور کرتا ، طاقت بڑھاتا ، دل کو تسکین دیتا اور پیاس کو دور کرتا ہے۔ پرانے اطبا کے نزدیک لسی بہت سی بیماریوں کا علاج ہے ۔ بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہونے سے روکتا ہے ۔ جو لوگ اسے مسلسل استعمال کرتے ہیں وہ بہت کم بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ پیچش اور اسہال کے امراض میں یہ بہترین دوا کا کام دیتی ہے۔

2.    لیموں پانی


قدرت نے لیموں کو وافر غذائی اجزا سے نوازا ہے۔ ہاضمے کے لیے لیموں کو سادہ پانی میں نچوڑ کر پینا چاہیے۔لیموں خون کی صفائی وپھوڑے پھنسیوں ،خارش اور دانتوں کی بیماری دور کرنے کے لیے فائدہ مندہے۔

3.    گنے کارس


گنے کارس جسمانی کمزوری کو دور کرتاہےاور بخار کی شدت کو بھی کم کرتاہے۔ گنے کے رس میں چونکہ فاسفورس اور کیلشئیم شامل ہوتاہے اس لئے یہ ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے بھی انتہائی نفع بخش ہے۔ گنا خون کی کمی کو بھی پورا کرتاہے لہذاجو افراد خون کی کمی کاشکارہیں وہ گنے کا رس ضرور پئیں۔

4.    الائچی کاشربت


گرمیوں میں شربتِ الائچی کا استعمال پسینے کی بدبو سے نجات دلاتا ہے۔ الائچی دل اور معدے کو طاقت فراہم کرتی ہے۔ شربتِ الائچی کو شربتِ سکنجبین کے ساتھ ملا کر پینے سے عوارضِ جگر میں افاقہ ہوتا ہے۔منہ میں رکھ کر چبانے سے مسوڑھے مضبوط کرتی ہے۔ ہاضمے کی قوت میں اضافہ کرتی ہے۔

5.    آلوبخارے کاشربت


موسم گرمامیں آلو بخارا قدرت کاخاص تحفہ ہے یہ ایک فرحت بخش اور قبض کشا پھل ہےجس کا رنگ سیاہی مائل ، سرخ یا زرد ہوتاہے۔سخت گرمی میں آلوبخارا پیاس میں تسکین دیتاہے۔چونکہ یہ خون کے جوش کو کم کرتاہےاس لئے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔

6.    فالسے کاشربت


شدید گرمی میں فالسے کا شربت پینے سے نہ صرف جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ پیاس کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ جسم میں گرمی کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔فالسے کے استعمال سے خون میں موجود فاسد مادے نکل جاتے ہیں اور خون صاف ہوتا ہے۔فالسہ مثانے، معدہ، جگر اور آنتوں کے لئے بہت مفید ہے اور اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

7.    صندل کاشربت


صندل صحت کیلئے بے حد مفید ہے دل کی دھڑکن اور گھبراہٹ میں بہت مؤثر ہے۔صندل سفید مفرح و مقوی قلب ہے۔ یہ تقویت دماغ کے لیے زود اثر دواہے۔ معدہ اور امعاء کے لیے مقوی ہے۔دماغ کو تقویت دیتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے


  1. Assalam.o.Alaikum
    You have a nice Islamic Blog having all kinds of Islamic Posts and Informative Topics, This will help all Muslims around the world and even non muslims around the Globe to help them find Authentic Information about Islam. I have also published a similar Blog which is mainly focused on Islamic Books, Islamic Aricles and Other Islamic Content. Please visit this Islamic Blog too and leave your Feedback about it.

    جواب دیںحذف کریں

close