ہماری دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتی؟

ہماری دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتی؟

ابراہیم بن ادھم سے کسی نے پوچھا کہ آخر ہمارے ساتھ غلط کیا ہے کہ ہم دعاکرتے
ہیں لیکن وہ قبول نہیں ہوتی؟
ابراہیم نے جواب دیا:
1.       وہ اس لئے کہ تم اللہ کو جانتے ہوئے بھی اسکی اطاعت نہیں
کرتے۔
2.       اور تم اسکے رسول کو بھی جانتے ہولیکن اسکی سنت کی اتباع
نہیں کرتے۔
3.       اور تم قرآن کے بارے میں بھی جانتے ہولیکن اسکے مطابق
نہیں چلتے۔
4.       اور تم اللہ کی دیئے ہوئے رزق سے کھاتے ہولیکن اسکا شکرادانہیں
کرتے۔
5.       اور تم جنت کے بارے میں جانتے ہوئے بھی اسکی تلاش نہیں
کرتے۔
6.       اور تم دوزخ کے بارے میں بھی جانتے ہو لیکن اس سے بچنے
کی کوشش نہیں کرتے۔
7.       اورتم ابیلیس (شیطان) کوجانتے ہوئے بھی اس سے لڑتے نہیں
بلکہ اسکی باتوں سے
Agree کرتے ہو۔
8.       اور تم جانتے ہوکہ ایک دن مرناہے لیکن اسکے لیئے کوئی تیاری
نہیں کرتے۔
9.       اور تم اپنے مردوں کوبھی دفناتے ہو لیکن اس سے کوئی سبق
حاصل نہیں کرتے۔
10.    اور تم اپنی خرابیوں کو جانتے ہوئے(ان کو ٹھیک کرنے کی
بجائے) دوسروں کی غلطیوں کے پیچھے پڑے ہو۔
تفسیر القرطبی [2:186]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے