The Health benefits of sugar cane juice

گنے کے رس کے بےشمار فوائد

گنا قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جو ہر انسان کو پسند ہے گرمیوں
کے دن شروع ہونے کو ہیں بلکہ گرمیاں آچکی ہیں کہا جارہاہے کہ اس دفعہ بھی شدید
گرمی ہونے کے اثرات ہیں۔چلچلاتی دھوپ میں جہاں انسان ٹھنڈی جگہ جانا چاہتا ہے وہاں
وہ یہ چاہتاہے کہ کوئی ٹھنڈامشروب ہو جو جسم کی گرمی کو بھی کم کردےگنا کا رس ایسا
رس ہے جو پینے کے بعد انسان گرمی کی شدت کو نمایاں طور پر کم کرسکتاہے۔ گنے کا رس
جگر کی گرمی اور آنتوں کی گندگی نکالتاہے۔گنا دانتوں سے چھیل کرکھانے سے دانت مضبوط
ہوتے ہیں اور مسوڑھوں کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔

ویسے تو گنے کے جوس کے بے شمار طبّی فوائد ہیں لیکن ہم چند نمایاں
فوائد کاذکرکریں گے۔

·        
یرقان ایک
ایسا مرض ہے جو انسان کو موت کی دہلیزتک پہنچاسکتاہےاطبّاء صدیوں سے اس مرض میں
گنے کارس تجویزکرتے آئے ہیں اس سے جگر کافعل درست ہوتاہےاور پیشاب  کی نا لی میں ہونے والی جلن ختم کرتاہے اور پیشاب
صاف ہوجاتاہے اور پیٹ کی بیماری سے آپ محفوظ رہتے ہیں۔

·        
گنے کارس
جسمانی کمزوری کو دور کرتاہےاور بخار کی شدت کو بھی کم کرتاہے۔

·        
گنے کارس
نظام ہاضمہ کو درست کرتاہے اور کھانے کو باسانی ہضم کرکےجسم کو طاقت فراہم کرتاہے۔
قبض کا بہتریں علاج بھی ہے۔

·        
ایسے
نوجوان جن کی طبیعت میں بے چینی ، چڑچڑا پن اور جلد غصہ میں آجاناشامل ہےانہیں گنے
کارس پلایا جائے ۔

·        
گنا سوکروس
نامی شوگر کا حامل ہے جو قدرتی طور پر زخموں کو بھرنے میں معاون ثابت ہوتاہےاور جسم
میں قوت مدافعت کی کمی کو بھی دور کرتاہے۔

·        
گنے کے رس
میں چونکہ فاسفورس اور کیلشئیم شامل ہوتاہے اس لئے یہ ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے بھی انتہائی
نفع بخش ہے۔

·        
گنا خون کی
کمی کو بھی پورا کرتاہے لہذاجو افراد خون کی کمی کاشکارہیں وہ گنے کا رس ضرور پئیں۔

·        
گنا ایک
ایسا قدرتی پھل ہے جو انسان کیلئے ضروری قدرتی گلوکوز فراہم کرتاہے یہ گلوکوز
پٹھوں کی مضبوطی برقرار رکھتاہے۔

·        
جن افراد
کے منہ سے بدبو آتی ہے وہ گنے کا جوس لازمی پئیں کیوں کہ گنے کے رس میں ایسے
نیوٹریشن موجود ہوتے ہیں جو دانت کو سڑنے سے بچاتے ہیں اور اسکو پینے کے بعد سانس
میں بدبو بھی نہیں آتی۔

·        
ذیابطیس کے
مرض کیلئے بھی گنے کارس بے حد فائدہ مند ہے۔ گنے میں موجود قدرتی میٹھاس میں گلائی
سیمک انڈیکس کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے خون میں گلوکوز لیول کی سطح مناسب
رہتی ہے۔
The Health benefits of sugar cane juice

جس ٹھیلے یا دکان سے گنے کاجوس خریدیں وہاں صفائی اور خاص طور پر گلاسوں
کے معیارکو ضرور مدنظر رکھیں۔بند مشین سے پہلا گلاس کبھی نہ پئیں بلکہ قطار میں لگ
کر اپنی باری کا انتظار کر لینا ہی اچھاہے۔کبھی بھی جگ میں پہلے سے ذخیرہ کیاہوا جوس
نہ خریدیں بلکہ تازہ جوس کو ترجیح دیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پول
کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہے، پول میں اورنج جوس،
گنے کا جوس اور گاجر کا جوس کے آپشن رکھے گئے تھے۔

سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر ’گنے کے جوس‘ کو قومی مشروب کا اعزاز دیا
گیا۔
Pakistan's National Juice

حکومت کی جانب سے کرائے گئے  اس پول کے مطابق 7616 صارفین نے ووٹ دئیے، 81 فیصد افراد نے گنے کے جوس
کا انتخاب کیا جبکہ 15 فیصد نے اورنج جوس اور 4 فیصد نے گاجر کے جوس کو منتخب کیا۔

0 thoughts on “گنے کے رس کے بےشمار فوائد”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے