|

کرکٹ میچ کے دوران اگر گیند سپائیڈر کیم سے ٹکراجائے تو فائدہ کس ٹیم کو ہوتاہے؟

کرکٹ میچ کے دوران اگر گیند سپائیڈر کیم سے ٹکراجائے تو فائدہ کس ٹیم کو
ہوتاہے؟

سب سے پہلے تو ہم آپ کو سپائیڈرکیم کے بارے میں بتا دیں کہ یہ آخرہوتاکیاہے؟
سپائیڈر کیم ایک ایسا کیمرہ ہے جو پرندے کی طرح کرکٹ گراؤنڈ کے اوپر ایک تار اکے
ذریعے اڑکردلچسپ اور شاندار  تصاویریا فلم  بناتاہے ایسی تصاویر یا فلم جو کہ دوسرے کسی کیمرے
سے حاصل نہیں کی جاسکتی اس سے آپ بلے باز کی ہر ایک شارٹ کو بغور دیکھ سکتے ہیں
Spidercam گویا کہ
کیمرے کی ہی ایک جدیدشکل ہے جس میں سب کو دلچسپی حاصل ہے۔اور یہ ایک مہنگا کیمرہ
ہے اور اس کا وزن تقریبا25 کلو تک ہوسکتاہے۔

spider cam in cricket ground

اب ہم بات کرتے ہیں کہ اگر اس کیمرہ سے گیند ٹکراجائے تو کس ٹیم کو فائدہ
ہوتاہے؟
آپ میں سے اکثر لوگ يہ جانتے ہوں گے کہ جس طرح بلے باز کی شاٹ
سے نکلا گیند وکٹ کیپر کے پاس پڑے ہیلمٹ کیساتھ ٹکرا جائے تو 5 سکور بیٹنگ کرنے
والی ٹیم کو مل جاتے ہیں  اب سوال یہ ہے کہ
کیا سپائیڈر کیم کے ساتھ گیند ٹکرانے پر بھی ایسا ہی ہوتا ہے؟
تو اس سوال کا دلچسپ جواب یہ ہے کہ اگر بلے باز کے شاٹ لگانے کے
بعد گیند سپائیڈر کیم یا کیبل کیساتھ ٹکرا جائے توگیند کو ’’ڈیڈ بال‘‘ قرار دیدیا
جائے گا یعنی بیٹنگ ٹیم کونہ تو رنز ملیں گے اور نہ ہی باؤلر کی کروائی گئی گیند
میں اضافہ ہو گا بلکہ وہ گیند ہی دوبارہ کروانا پڑے گی۔

spider cam in cricket ground

ایسا کم ہی ہوتاہے کہ کھیل کے دوران شارٹ لگنے کے بعد گیند
سپائیڈرکیم سے ٹکراجائے جب سے سپائیڈر کیم متعارف ہواہے تب سے تقریبا ایک یا دو بار
ہی ایسا ہوا ہے کہ
گیند سپائیڈر کیم یا کیبل کیساتھ ٹکرا گیا ہو  لیکن اگر ایسا ہو جائے تو اس کیلئے "ڈیڈ بال” کا قانون موجود ہےاور وہ گیند دوبارہ کروائی جائے گی۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے